مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیر سید علی رضا العابدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ العابدیہ شریف کا روحانی محفل کے اجتماع سے خطاب
مانچسٹر:اولیاءاللہ کسی لمحہ بھی اللہ کے ذکر سے غافل نہیں ھوتے ان کی زندگی کا مقصد ھی مخلوق خدا کی بھلائی کرنا ھے بھٹکی ھوئی انسانیت کو راہ راست پر لانا ھے اللہ کے ولیوں کے در پر جو بھی سائل آیا وہ فیض یاب ھو کر ھی لوٹا اس کا دامن کبھی خالی نہیں رھتا ان خیالات کا اظہار پیر سید علی رضا العابدی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ العابدیہ شریف نے ِخصوصی روحانی محفل کے اجتماع سے خصوصی گفتگو کرتے ھوئے کیا انھوں نے کہا کہ صوفی ازم میں ھی انسان کی معراج ھے ھر بھٹکا ھوا شخص اولیاء اللہ سے وابستہ ھو کر راہ راست پر آجاتا ھے اور اللہ کا مقرب بن جاتا ھے الیااللہ اللہ کے دوست ھیں ان کا فیض قیامت کی صبح تک جاری رھے گا کہ انھوں نے روحانی محفل کی تقریب میں نوجوان نسل کو اسلام کی طرف راغب کرنے کی تلقید کی،تاکہ اسلام کا اصل مفہوم سمج سکے اور نعت خانوں نےتوحید رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم پنجتن پاک اولیاء اللہ کی شان میں اور متفرق کلام پیش کر کے محفل کا سماں باندھ دیا اور پروگرام رات گئے جاری رھا ، روحانی محفل میں قاری ظہور احمد سہفی سالسٹر ندیم ملک ،چوئدری فاروق احمد،صوفی توصیف اختر،شعیب اعوان ،طلعت شاہ،برسڑر مزمل،و دیگر علمائے کرام نے شرکت کی اور تو صیف اِختر نے حاضرین مجلس و سادات کرام کا محفل میں شرکت کرنے پر اور میڈیا کے حضرات کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انھیں لذیذ کھانوں سے بھرپور لنگر شریف پیش کیا لنڈن و برطانیہ کے دیگر شہروں سے آئے ھوئے شرکائے محفل روحانی محفل سے فیض یاب ھوئے ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر