مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم کالج میں فریش فیئر کا انعقاد، مئیر کونسلر جاوید اقبال و سماجی و کمیونٹی شخصیت کی شرکت
اولڈہم:اولڈہم کالج میں نئے تعلیمی سال کے موقع پر فریشر فئیر کا انعقاد کیا گیا جسمیں مختلف تفریح کھیلوں اور تعلیمی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے اسٹال لگائے گئے۔اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال ،طالبعلموں، اور مقامی چیریٹز تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کالج کا اوپن ڈے ہے جسمیں نئے داخل ہونے والے طلبہ و طالبات کے لیے کالج میں پڑھائے جانے والے مضامین بارے آگاہی دی جا رہی ہے کالج میں مختلف کمیونیٹیز سے تعلق رکھنے والے طالبعلم تعلیم کی غرض سے داخلہ لیتے ہیں ۔ ڈایان ملر کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد کالج سے باہر طالبعلموں کے لیے دستیاب سرگرمیوں بارے آگاہی دینا تھا۔ سماجی کمیونٹی اور کالج میں طالبعلموں کی راہنمائی کے لیے پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے طارق رفیق کا کہنا تھا کہ طالبعلموں کو تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ کھیلوں و دیگر تفریح سرگرمیوں کا انتخاب کرنے کا موقع ملتا ہے۔ سائیکلسٹ دینی بٹلر کا کہنا تھا کہ قطعا تعلق کہ کس کمیونٹی سے طالبعلموں کا تعلق ہے ہم انہیں صحت مند سرگرمیوں بارے آگاہی دے رہے ہیں ۔ڈینی بٹلر نے سائیکل سواری کے ذریعے مختلف کرتب دکھا کر کالج کے اوپن ڈے کا میلا لوٹ لیا۔ اس موقع پر محمد نثار جنکا تعلق اولڈہم کی سنوکر اکیڈمی سے ہے نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر