مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ڈیبی ابراہم اور مئیر کونسلر جاوید اقبال کانارتھ لنکاشائر ٹریننگ گروپ کے ٹریننگ سنٹر کا دورہ
اولڈہم:اولڈہم ٹاؤن میں نوجوانوں کے لیے کام کا حصول ممکن بنانے کے لیے قائم نارتھ لنکاشائر ٹریننگ گروپ انہیں ٹریننگ اور اپرینٹسشپس کی سہولیات فراہم کر کے انہیں اپنا مستقبل تابناک بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ٹریننگ سینٹر میں اولڈہم کی ممبر برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم اور کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے دورہ کیا اور نوجوانوں کی ٹریننگ کے لیے سہولیات دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے سنٹر میں ٹریننگ اور اپرینٹسشپس کے لیے بہترین سہولیات میسر ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ مئیر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سنٹر میں آکر انکے لیے جو سہولیات موجود ہیں دیکھنا چاہیے تاکہ وہ اس سے مستفید ہو سکیں۔ نارتھ لنکاشائر ٹریننگ گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر گیرتھ لینزی کا کہنا تھا کہ ہم سنٹر میں نوجوانوں کو ٹریننگ دے کر اس قابل بناتے ہیں کہ انہیں روزگار تلاش کرنے میں آسانی ہواور ہم انہیں لنکاشائر کے اندر کام تلاش کر کے دیتے ہیں۔ اس موقع پر ٹریننگ اور اپرینٹسشپس کے ذریعے کامیابی سے کاروبار کرنے والے نوجوان اربیشکا جنہیں سال 2017 کے لیے بہترین نوجوان کاروباری شخصیت قرار دیا گیا کا کہنا تھا کہ وہ نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے میں فراہم کر سکتے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ دیکھیں گے کہ کیسے نارتھ لنکاشائر ٹریننگ گروپ کے ساتھ ملکر نوجوانوں کے لیے کام کیا جاسکتا ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر