مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نام نہاد رہنمائوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں، کمیونٹی کی بہتری کیلئے ٹوری پارٹی کو ووٹ دیں:سجاد کریم
بولٹن ... یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین سجاد کریم ایم ای پی نے کہا ہے کہ نارتھ ویسٹ میں ٹوری پارٹی اور نسلی اقلیتوں کے درمیان ہم آہنگی موجود ہے اور ہم آہنگی کے نتیجے میں عوام نے ماضی میں اپوزیشن کی جانب سے تمام سیاسی حربوں کو ناکام بناکر ٹوری پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔ اسی طرح آئندہ سال ہونے والے یورپی انتخابات میں اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دے کر باشعور ہونے کا ثبوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ کشمیری اور پاکستانی آزمائی ہوئی اور نئی جماعتوں کی بجائے براہ راست ٹوری پارٹی میں شامل ہوکر اسے کامیاب کرانے کی بھرپور کوششیں کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بولٹن میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کنزرویٹو مسلم فورم نارتھ ویسٹ کے چیئرمین راجہ محمد ادریس کی جانب سے منعقدہ ایک استقبالیہ میں کیا۔ پاکستان کی سیاسی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی یہ محسوس کررہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں اگر موجودہ بحران پر ملکی مستقبل کے لیے متحد ہوجائیں تو پاکستان کا وقار نہ صرف بین الاقوامی سطح پر بحال ہوسکتا ہے بلکہ پاکستان کے خلاف سرگرم طاقتوں کا بھرپور مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ راجہ محمد ادریس نے آئندہ یورپی انتخابات میں نارتھ ویسٹ سے ٹوری پارٹی کے امیدوار سجاد کریم کو ایک آئیڈیل امیدوار قرار دیتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے دوڑ دھوپ تیز کردیں، ٹوری کونسلر مدثر دین نے کہا کہ سجاد کریم نے یورپی کمیشن فار ایکسٹرنل افیئر کے چیئرمین پر پاکستانی حکومت کی سفارتی فنانشل اور ایڈوائزری سپورٹ کرنے پر جس طرح زور دیا اس پر پاکستانی کمیونٹی کو فخر کرنا چاہیے، پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے چیئرمین راجہ آفتاب شریف نے کہا کہ سجاد کریم پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے یورپی ایوانوں میں جو سیاسی خدمات سرانجام دیں اور دیتے رہے ہیں وہ قابل فخر ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالقیوم خان نے کہا کہ سجاد کریم ایک نہ صرف منجھے ہوئے سیاسی رہنما ہیں بلکہ عوام کی ہر دلعزیز شخصیت بھی ہیں۔ یورپی ایوانوں میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جس طرح انتھک محنت کررہے ہیں اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ تقریب سے سابق ٹوری کونسلر راجہ انصار حسین، راجہ فضل مجدد ، راجہ افتخار احمد ایڈوکیٹ ، پیپلز پارٹی بولٹن کے صدر چوہدری ندیم اقبال ، ملک مظفر، چوہدری عبداللہ زید، چوہدری حاجی محمد زمان اور ڈاکٹر صابر علی نے بھی خطاب کیا۔