مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کمیونٹی کیلئے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں کو کوئین سلور جوبلی ایوارڈ دینے کی تقریب
اولڈہم :اولڈہم کے مادلو سنٹر میں رضا کاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں کوئین سلور جوبلی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی برطانیہ کی نامور شخصیت سر نورمن سٹولر کا کہنا تھا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں ایسے لوگوں سے ملا ہوں جنہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور رضاکار سیکٹر میں نمایاں کردار ادا کیا ہےاسی وجہ سے انہیں کوئین سلور جوبلی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اولڈہم میں مادلوسنٹر پروجیکٹ کے 5000ہزار ممبران ہیں جو ہر ہفتہ 6000 ہزار بار یہاں آکر اپنی پسند کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ اولڈہم ٹاؤن میں تمام کمیونیٹیز ملکر رہتی ہیں ۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے چیف کانسٹیبل ائن ہوپکنز کا کہنا تھا کہ یہاں آکر خوشی ہوئی ہے کئی رضاکاروں کے کام کو سراہا گیا اسی لیے انہیں کوئین ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اولڈہم کونسل کے لیڈر کونسلر سین فیلڈنگ کا کہنا تھا کہ میں بہت سے لوگوں سے ملا ہوں جنہوں نے پرانی بند ملوں کی تزئین و آرائش کرکے تاریخی ورثہ کو مختلف پروجیکٹ کے لیے قابل استعمال بنایا ہے ان کا کہنا تھا کہ مادلو پروجیکٹ میں بھی کئ رضاکاروں نے انتھک محنت کر کے نوجوانوں کے کام کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں ۔ اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی خوشی محسوس کرتے ہیں کہ انہیں یہاں مدعو کیا گیا رضاکاروں کا جوش و جذبہ دوسروں کی حوصلہ افزائی کے لیے مثال ہے ہم اپنی نوجوان نسل کو ایسے مواقع فراہم کر رہے ہیں جو ہمیں بحثیت نوجوان میسر نہیں تھے ۔ کوئین سلور جوبلی ایوارڈ تقریب کی نظامت ٹیری نے انتہائی خوش اسلوبی سے سر انجام دی اور مہمانان گرامی کا خوبصورت انداز میں تعارف کروایا۔ رضاکاروں کو کوئین سلور جوبلی ایوارڈ بھی دے گئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر