مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عارف علوی کی کامیابی نظریاتی کارکنان اور غیور عوام کی فتح ہے: چوہدری یاسر، راجہ عاصم
مانچسٹر:پاکستان میں ہونے والے حالیہ عام انتخابات میں برطانیہ بھر سے تحریک انصاف کے متحرک کارکنان اور عہدیداران نے پاکستان جا کر اپنے ذاتی اثرورسوخ اور جماعتی منشور کو عوام تک پہنچا کر تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔تحریک انصاف برطانیہ کے سابق جنرل سیکرٹری شہزاد چوہدری کی انتھک محنت اور کاوشوں سے ہمارے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے نوجوان راہنماؤں چوہدری محمد یاسر اور راجہ عاصم نوید نے مشترکہ طور پر میڈیا کو دے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم شہزاد چوہدری کو پاکستان کے کامیاب دورے اور نئے پاکستان کی بنیاد میں اہم کردار ادا کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور صدارتی انتخابات میں تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ڈاکٹر عارف علوی کی کامیابی دراصل نظریاتی کارکنان اور پاکستان کی غیور عوام کی فتح ہے ہمارے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ بھر میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری مادر وطن کی صحیح معنوں میں تعمیر وترقی کے لیے وزیراعظم عمران خان کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے اور پورا یقین ہے کہ انکی قیادت میں ملک جلد بحرانوں سے نکل کر تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے گا اور عالمی سطح پر پاکستان ایک باوقار اور خوددار ملک بن کر دنیا کے نقشے پر نمایاں اور کلیدی حثیت کا حامل ہو گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر