مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ نجابت کی طرف سے افضل خان،فدا حسین کیانی اور مرزا آصف جرال کے اعزاز میں عشائیہ
مانچسٹر:برطانیہ کے شیڈو منسٹربرائے امیگریشن افضل خان ایم پی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر نئی حکومت کو مسئلہ کشمیر پر آگے سے بڑھ کر نئے اقدامات لینے ہوں گے تاکہ مسئلہ کشمیر پر جو ڈیڈلاک ہے اسے ختم کیا جا سکے،انہوں نے کہا کہ جب کہ اقوام متحدہ خود یہ بات کہہ رہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے پاکستان کو اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کو ویلکم کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں بھی جا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور وہاں کی سنگین صورتحال کا جائزہ لینا چاہئے،وہ یہاں جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی طرف سے اپنے،ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیر لبریشن سیل حکومت آزاد کشمیر فدا حسین کیانی اورآل پارٹیز کشمیر فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال کے اعزاز میں دیئے گئے ایک ظہرانے میں تحریک کے رہنمائوں اور میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے،اس تقریب میں مانچسٹر کے سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن،ڈپٹی لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان،کونسلر یاسمین ڈار،ہیری بوٹا،پاکستان سے آئے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے انجینئر رضوان انور چوہدری،تحریک حق خود ارادیت کے راہنمائوں امجد حسین مغل،کونسلر شوکت علی،شبانہ خان،نائلہ شریف،عبدالمتین خان،مرزا ساجد جرال اور دیگر نے شرکت کی،ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر لبریشن سیل حکومت آزاد کشمیر فدا حسین کیانی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے نہ صرف اقوام متحدہ کی رپورٹ کو خوش آئند قرار دیا بلکہ انہوں نے اس پر دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر اقوام متحدہ اپنی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے اپنا کوئی کمیشن یا نمائندہ آزاد کشمیر بھیجتا ہے تو ہم اسے خوش آمدید کہیں گے،فدا کیانی نے کہا کہ افسوسناک المیہ یہ ہے کہ ہندوستان نے کبھی بھی انسانی حقوق کی تنظیموں یا عالمی اداروں کے نمائندوں کو مقبوضہ جموں کشمیر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جس سے اس کی بد نیتی صاف ظاہر ہوتی ہے،فدا کیانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کا عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی تنظیم نے پاکستان کی نئی حکومت کو ایک خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اس سے مطالبہ کیاجائے گا کہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پوری قوت سے اٹھایا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ہندوستانی مظالم کو بند کرانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے فوری کردار ادا کیا جائے،انہوں نے کہا کہ برطانیہ اوریورپی ممالک میں بھی کشمیریوں کی آواز کو موثر انداز میں پیش کرنے کیلئے فوری کردار ادا کیا جائے،انہوں نے کہا کہ برطانیہ اوریورپی ممالک میں بھی کشمیریوں کی آواز کو موثر انداز میں پیش کرنے کیلئے کانفرنسز اور سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان سمیت پارلیمانی وفود کو شرکت کی دعوت دی جائے گی،آل پارٹیز کشمیر فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال نے کہا کہ فرانس میں بھی تمام کشمیری تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے موثر انداز میں مسئلہ کشمیر پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے تحریک حق خود ارادیت کے تعاون سے ہم کامیابی کے ساتھ آئے بڑھیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر