مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ڈاکٹر عارف علوی کا صدر منتخب ہونا ملک اورقوم کیلئے نیک شگون:سید باسط شاہ مشوانی
اولڈہم:پاکستان تحریک انصاف نے جب سے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی ہے وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی تقدیربدلنے کیلئے دلیرانہ فیصلے کرنے شروع کر دیئے ہیں اس کی تازہ ترین مثال پاکستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں جماعت کے کارکن ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان منتحب کروانا ہے ان کا صدر منتخب ہونا ملک اورقوم کیلئے نیک شگون ثابت ہو گا،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سید باسط شاہ مشوانی نے صدارتی انتخابات میں ڈاکٹر عارف علوی کی تاریخی کامیابی کے بعد میڈیا کو دیئے گئے ایک خصوی بیان کے موقع پر کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ موصوف کے خاندان کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہے اور جو قوتیں تحریک انصاف کے خلاف بے جا تنقید کر رہی ہیں ان کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ان کا کہنا تھا کہ اب انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا ہے تحریک انصاف کی حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں کو بدلنے کیلئے ٹیم کیپٹن وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر مادر وطن کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کر ے گی اور ہم بیرون ممالک بسنے والے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور انقلاب برپا کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں،انہوں نے برطانیہ بھر میں بسنے والوں کی طرف سے نومنتخب صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر