مقبول خبریں
کشمیر میں مظالم کیخلاف اقدامات نہ اٹھائے تو تباہی کی ذمہ داری بین الاقوامی کمیونٹی پر ہو گی:نعیم الحق
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے: ڈاکٹر محمد ابراہیم
مانچسٹر:پاکستان سے ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد اسٹیٹ پروفیسر سرجن ڈاکٹر محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ ہر پاکستانی کو بنیادی سہولیات دستیاب ہوں، پاکستانی ڈاکٹر برطانیہ میں اپنا مقام رکھتے ہیں اور پاکستان کا امیج اچھے طریقے سے پیش کرتے ہیں اور برٹش پاکستانی ڈاکٹر برطانیہ میں اپنی جاب کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان جا کر فری کیمپ لگا کر غریب افراد کی طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ابراہیم نے برطانیہ کے دورے پر جس میں وہ اپنے کورش جس کا نام ایڈوانس رینوپلس کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور پاکستان میں بسنے والے افراد انتہائی محبت اور شفقت کرنے والے ہیں،اس لئے میں بھی برطانیہ میڈیکل کورس کرنے کے لئے آیا ہوں اور اپنا کورس مکمل کرنے کے بعد ایبٹ آباد میں ایوب میڈیکل میں اپنی خدمات انجام دوں گا،میرا کام انتہائی حساس ہے کیونکہ جن لوگوں کی ناک خراب ہو جائے میں ان کا سپیشل لسٹ ہوں اور ان افراد کا آپریشن کر کے ان کی خوبصورتی کو واپسی لاتے ہیں تاکہ روز مرہ کی زندگی ان کو متاثر نہ کریں اور ان کی اصل خوبصورتی برقرار رہے یہ ایک جدید علوم سرجری ہے جو کہ اس طرح کی بہت کم ڈاکٹرز ہیں جو اس طرح کے آپریشن کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسے آپشن زیادہ تر خواتین کے ہوتے ہیں کیونکہ جن کی ناک لمبی ہو یا غیر متوقع طور پر خوبصورت نہ نظر آتی ہو ان کو نارمل آپریشن کر کے نارمل زندگی گزار سکتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک عزم کیا ہوا ہے کہ نوجوان نسل کو اپنے پائوں پر کھڑے کرنے کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی بھی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر