مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایسٹرن پویلین ہال میں جامعہ محمدیہ میں زیر تعلیم بچیوں کی گریجویشن تقریب کا انعقاد
اولڈہم: اولڈہم کے ایسٹرن پویلین ہال میں جامعہ محمدیہ میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیوں کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی کمیونٹی، بچیوں کے والدین اور دیگر سماجی مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ احمد دباغ تھے جنھوں نے خواتین کی بہتر تعلیم و تربیت کو دور حاضر کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہے خواتین کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی دے جائے تو پوری نسل کو اسلامی تعلیم دی جا سکتی ہے۔ ہمیں عالمی امن اور اپنی نسلوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے خواتین کی اسلامی تربیت پر خصوصی توجہ دینی ہو گی۔ دنیا میں اسلام کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا جاتاہے کہ ہماری مائیں نہیں بیٹی ان بھی اس حوالے سے تعلیم رکھتی ہونگی تو وہ بہتر طریقے سے جواب دے سکیں گے۔ خواتین کی تعلیم کے میدان میں حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کی تعلیمی قابلیت کو خراج تحسین پیش کرنے اور عالمہ کورس مکمل ہونے پر انھیں ایوارڈز اور اعزازی اسناد سے نوازنا ایک بہت اچھی روایت ہے۔عالمی امن اور اسلام کی ترویج کے لیے خواتین کی تعلیم و تربیت بے حد ضروری ہے تاکہ وہ بہتر طور پر امت مسلمہ کی تربیت کر سکیں کیونکہ ماں ہی پہلی درس گاہ ہے۔ ایم پی جم مکموہن کا کہنا تھا ایسی تقریبات مختلف مذاہب کو سمجھنے کا موقعہ دیتی ہیں۔ جہاں مختلف تہذیب اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے اپنے تجربات شئیر کرتے ہیں اور معاشرے کو بہتر بنانے کے لیے وہ تجربات کام آتے ہیں۔ اور یہی ملاقاتیں محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا باعث ہیں۔ تقریب کا انعقاد جامعہ محمدیہ کی جانب سے طالبات کو اسلامی تعلیم میں بہتر کارکردگی دکھانے پر کیا گیا تھا۔ طالبات اور ٹیچرز نے اس منفرد تقریب کے انعقاد کو بہت سراہا۔ تقریب میں مئیر آف اولڈہم جاوید بھٹی، کونسلر زاہد چوہان، راجہ ظفر اقبال، مظہر حسین، علی انیس، ڈاکٹر شاہ عالم، محمد اقبال، کونسلر عروج شاہ، استاد قیس میاں اورحاجی غلام رسول نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء کا یہ کہنا تھا کہ تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالبعلموں کو اگر یونہی حوصلہ افزائی کی جائے تو تعمیری معاشرے کی تشکیل مشکل نہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر