مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایمپسو تنظیم کا راچڈیل کے کیسل مئیر سنٹر میں دماغی مرض میں مبتلا افراد بارے سیمینار کا انعقاد
راچڈیل :برطانیہ میں انسانی زندگی کو لاحق بیماریوں سے آگاہی کے لیے پیشہ ور اور رفاعی تنظیمیں کمیونٹی کو آگاہی دینے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ راچڈیل کے کیسل مئیر سنٹر میں ایمپسو نامی تنظیم نے دماغی مرض میں مبتلا افراد بارے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان نے خصوصی شرکت کی۔مئیر محمد زمان کا کہنا تھا کہ ایشیائی کمیونٹی میں دماغی مرض میں مبتلا افراد بہت بڑا مسئلہ ہے میں ایمپسو کا مشکور ہوں کہ انہوں نے کمیونٹی کو اس مرض کی آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا ہے اور پیشہ ور ڈاکٹرز اور دیگر افراد اس بارے کمیونٹی کو آگاہی دی۔ریٹائرڈ ڈاکٹر فرحت جبیں احمد کا کہنا تھا کہ ہم ایشیائی کمیونٹی کو ذہنی دباؤ کی وجہ سے دماغی مرض میں مبتلا ہونے کی ابتدائی علامات بارے آگاہی دے رہے ہیں تاکہ شروع سے ہی علاج ممکن ہوسکے۔کیرن شاہ جو ایک طویل عرصہ سے شراب نوشی کی لت میں ڈوبے افراد کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجرب رکھتی ہے نے کہا کہ کمیونٹی کے لیے ایسے سیمینار انتہائی اہم ہیں۔ایمپس کے ایڈوائزر شہزاد کا کہنا تھا کہ ہماری کمیونٹی میں ذہنی دباؤ کی وجہ سے دماغی مرض میں مبتلا افراد کو فی الفور اپنے فیملی ڈاکٹر سے رابط کرنا چاہیے ہم اس بارے برطانیہ بھر کے عنقریب پاکستان میں بھی دماغی مرض بارے آگاہی دینے کی کوشش کریں گے۔پاکستان سے آئے ہوئے مہمان چوہدری ممتاز احمد کا کہنا تھا کہ چونکہ راچڈیل اور ساہیوال کو جڑواں شہر کا درجہ حاصل ہے اور وہ گاہے بگاہے یہاں آتے ریتے ہیں جسطرح یہاں اس سیمینار کے ذریعے دماغ مرض بارے حفاظتی تدابیر بتائ گئ ہیں ایسے پروگرام ہونے چاہیے بہت سے لوگ یہاں آئے اور مستفید ہوئے ۔ سیمینار میں ایمپسو کے چئیرمن ڈاکٹر ہمایوں، کوآرڈینیٹر کاشف علی، سائق ناز، قانون دان ڈاکٹر مقبول ملک، کاروباری شخصیت چوہدری ممتاز اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر