مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف آواز اٹھائے :شبیر حسین مغل
مانچسٹر:کوٹلی آزاد کشمیر بار قونصل کے سابق صدرشبیر حسین مغل نے بین الاقوامی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائے، کشمیری عوام استصواب رائے کے حصول کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں جوکہ انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور یو این سی آئی پی کی قراردادوں کے تحت دیا گیا ہے، جمعہ کو جمعوں کشمیر تحریک حق خود رادیت برطانیہ کے چئیرمین راجہ نجابت حسین سے ملاقات میں شبیر حسین مغل نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حق خود ارادیت کا سوال ہے جبکہ بین الاقوامی برادری بھی کشمیر ی عوام کے حق خود ارادیت کا حق دلانے کی ضامن ہے، انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو جنگی اور انسا نیت کے خلاف جرائم قراردیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال خراب ہورہی ہے اور مجھے مہذب دنیا اور اقوام متحدہ کے ضمیر پر حیرانگی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، اس موعقہ پر حاجی محمد شفیع ،ادریس احمد مغل ، عمران احمد امجدحسین مغل،استاد محمد صفدر چشتی،نے بھی اظہار ِخیال کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے تجویز تیار کررہی ہے جوکہ تناز عا ت کے حل کے لیے نمونہ ہوگی اور یہ تجویز تمام شراکت داروں میں تقسیم کی جائے گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر