مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی آزادکشمیر کے چیف آرگنائزر چوہدری ظفرانور کے اعزاز میں چوہدری امتیاز احمد کا عشائیہ
بریڈ فورڈ: تحریک انصاف آزادکشمیر کے چیف آرگنائزر چوہدری ظفر انور ایڈووکیٹ کے اعزاز میں سیای و کاروباری شخصیت چوہدری امتیاز احمد نے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک عشائیہ دیا اس موقع پر چوہدری ظفرانور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان عمران خان مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے پرعزم ہیں اس سلسلے میں انہوںنے اس بات کا برملا اظہار بھی کردیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ممالک بسنے والے کشمیری و پاکستانی قیمتی سرمایہ ہیں انکے بھیجے گئے زرمبادلہ سے معیشت کو استحکام ملتا ہے پاکستان کی طرح کشمیری کمیونٹی کو بھی آئندہ عام انتخابات تک ووٹ کا حق مل جائیگا بیرون ممالک بسنے والے کشمیریوں کو یہ حق ہر صورت ملنا چاہئے ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی طرح آمدہ آزادکشمیر کی عوام بھی تبدیلی کیلئے تحریک انصاف کو کامیاب کرائے گی اور کرپٹ عناصر جلد قانون کی گرفت میں آئیںگے آئندہ چند ماہ میں پاکستان کے اندر عوام کو خاطر خواہ تبدیلی نظر آئے گی انہوں نے بیرون ممالک بسنے والے کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کو مزیدموثر اور بہتر انداز سے اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی تلقی بھی کی ۔ تحریک انصاف برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سید باسط شاہ مشوانی کا کہناتھا کہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا خوش آئند ہے اسی طرح کشمیری کمیونٹی کو بھی ووٹ کا حق ملنا چاہئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بیرون ممالک بسنے والوں کو ہر طرح کی سہولت دینے کے لئے پختہ ارادہ کئے ہوئے ہیں عشائیہ کے موقع پر فاروق احمد ایڈووکیٹ ، چوہدری جاوید اقبال ، چوہدری محمد مالک اور میزبان امتیاز احمد نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر چوہدری اشفاق احمد، چوہدری محفوظ احمد، میاں اظہار کاکا خیل ، چوہدری محمد لطیف ، زبیر اشرف، امجد حسین، حاجی چوہدری محمد سردار شیخ ارشد برکی کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر