مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بیٹیاں اللہ کی رحمت،ہمارے نبی حضرت محمدؐ نے عورت کو بلند مقام عطا کیا: پیر ابو محمد مقصود مدنی
مانچسٹر:بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں زمانہ جہالت میں عرب ملکوں میں بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا۔ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو بلند مقام عطا کیا اسکی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ جب بھی حضرت فاطمتہ الزہرہ تشریف لاتیں تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم احتراماً کھڑے ہو کر ماتھا چومتے اور انہیں اپنی جگہ پر بٹھا دیتے۔ ان تاریخی حقائق کو ادارہ نورالاسلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے ایک محفل کے دوران ایک روح پرور اور ایمان افروز بیان کے دوران کیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص تین بیٹیوں یا پھر تین عورتوں کی شادی کرے گا قیامت کے دن جسطرح انسان کی دو انگلیاں اکٹھی ہوتی ہیں اسی طرح وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کی بہتری اور قوموں کی ترقی کے لیے عورت کا تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا ضروری ہے کیونکہ ایسا کرنے سے ہی قوم ترقی کی منازل طے کرتی ہیں کیونکہ ماں ہی بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحثیت قوم اور مسلمان ہماری عین اولین ذمہ داری ہے کہ ہم عورت کو معاشرے میں انکو وہ مقام دیں جو ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دینے کا درس دیا ہے۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر