مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: فدا کیانی
بریڈفورڈ: جموں وکشمیر لبریشن سیل حکومت آزادکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل فدا حسین کیانی نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک طرف مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنی 7لاکھ سے زائد افواج اوردیگر سکیورٹی فورسز کی طاقت سے انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے اور کشمیریوں کے بنیادی حق کو غصب کئے ہوئے ہے وہاں اب اس نے مقبوضہ جموں وکشمیر میںآبادی کے تناسب کو بگاڑنے کیلئے سازشیں شروع کررکھی ہیں جسے کشمیری عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،عالمی ادارے بالخصوص اقوام متحدہ اپنا دوہرا معیار ختم کرے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ہندوستانی سازشوںکو نوٹس لیکر اسے مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دہ،وہ یہاں جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر برطانوی شیڈومنسٹر برائے خواتین ومساوات نازشاہ ایم پی،تحریک حق خودارادیت کے عہدیداران،رہنمائوں اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ظہرانے میں تحریک حق خودارادیت کے عہدیداران سردار عبدالرحمان، سردار محمد اعظم، کونسلر یاسمین ڈار، ہیری بوٹا، طارق محمود بٹ، بیرسٹرابرار حسین، سبینہ خان اور دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی فدا کیانی نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثرانداز میں اجاگرکرنے کیلئے بیرون ممالک کام کرنیوالی کشمیری تنظیموںاورکشمیر دوست اراکین پارلیمنٹ سے رابطے میں ہے اور انکی خدمات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہابیرون ممالک کشمیری تارکین وطن کا کردار قابل قدراورانتہائی موثر ہے اس کو اورزیادہ فعال اورمتحرک بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم دنیاپرپوری قوت سے یہ واضح کرسکیں کہ کشمیر کا مسئلہ انکے اس بنیادی حق خودارادیت کا مسئلہ ہے جسے اقوام عالم نے اقوام متحدہ کے فورم پر تسلیم کررکھا ہے انہوںنے کہا دنیا میں امن کے خواب دیکھنے والے اداروںکو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ کشمیری انتہائی پرامن قوم ہیںلیکن خطے میں پائیدارامن کے قیام کے تمام راستے کشمیرسے ہوکرگزرتے ہیں انہوںنے راجہ نجابت حسین کی قیادت میں تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی کاوشوںاور کام کو سراہتے ہوئے انہیں بھرپورتعاون کا یقین دلایا فداکیانی نے کہاکہ آزادکشمیر میں وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کی ہدایات پر جموںوکشمیر لبریشن سیل نے نوجوان نسل کومسئلہ کشمیرسے اس کے تاریخی پس منظرکے حوالے سے آگاہ کرنے اورمنظم کرنے کیلئے آگاہی مہم سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروںاوریونیورسٹیز میں شروع کررکھی ہے برطانوی شیڈومنسٹربرائے خواتین ومساوات نازشاہ ایم پی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت جس اندازمیں مقبوضہ جموں وکشمیرکے اندر مسلسل انسانی خلاف ورزیاںکررہا ہے اسے اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں اٹھایاجائیگااورتحریک حق خودارادیت کے عہدیداران سے ملکرپارلیمنٹ کے علاوہ لیبرپارٹی کی سالانہ کانفرنس میں ہونیوالی کشمیرفرنج میٹنگ میں بھی شرکت کریں گی نازشاہ نے کہاکہ وہ شیڈووزیرخارجہ سے ملکرانہیں مقبوضہ جموںوکشمیرمیں ہونیوالے مظالم سے آگاہ بھی کریں گی تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر کہاکہ برطانیہ اوریورپ میںانکی تنظیم میں نوجوانوں،خواتین اورزندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادکی ایک انتہائی مضبوط ٹیم شامل ہے جس نے سفارتی محاذپر کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کا عزم کررکھا ہے انہوںنے کہاکہ ہرایوان اورٹائون ہالزمیں تحریک منظم طریقے سے کانفرنسزاور سیمینارز کا انعقاد کرتی ہے مستقبل قریب میں تحریکی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائے جائیگی ایم پی نازشاہ نے ڈی جی کشمیر لبریشن سیل فداحسین کیانی کو ہائوس آف کامنزکی شیلڈپیش کی جبکہ راجہ نجابت حسین نے نازشاہ ایم پی کوتحریک کی طرف سے شیلڈ پیش کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر