مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش امت مسلمہ کی غیرت کے لئے چیلنج :پیر مذمل حسین
مانچسٹر: برطانیہ سنت جماعت کے سینئر راہنمائوں پیر مذمل حسین جماعتی نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش امت مسلمہ کی غیرت کے لئے چیلنج ہے۔ مسلم حکمران گستاخانہ خاکوں کی نمائش رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ مغرب میں پھیلتا گستاخانہ کلچر عالمی امن کے لئے شدید خطرہ ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔ پاکستانی حکومت ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرے۔ اقوام متحدہ مقدس شخصیات کی توہین روکنے کے لئے موثر قانون سازی کرے۔ سنت جماعتی کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف ہالینڈ کی حکومت، مسلم حکمرانوں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور عالمی اداروں کو احتجاجی خطوط ارسال کر نے چاھے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے شاہ چراغ اکیڈیمی،جماعت منذل کے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مکمل حسین جماعتی نے مزید کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اعلان مذاہب کو لڑانے کی عالمی سازش ے۔ امت مسلمہ ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ ہماری زندگیاں ناموس رسالت کی امانت ہیں۔ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اعلان دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو آگ لگانے کے مترادف ہے۔ مغربی طاقتیں مسلمانوں کے جذبہ عشق رسول سے خائف ہے،سنت جماعت برطانیہ سمیت دیگرکا وفود یورپی و برطانوی پارلیمنٹ سے ملاقات کر کے انھیں گستاخانہ خاکوں کی نمائش سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کرے گا۔ ہالینڈ کی حکومت امن دشمن انتہا پسند عناصر کی گستاخانہ سرگرمیوں کو روکنے کی ذمہ داری پوری کرے۔ ناموس رسالت کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ ہالینڈ کی حکومت ہوش کے ناخن لے۔ آذادی اظہار کی آڑ میں ناموس رسالت پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ آذادی اظہار کی حدود و قیود کا تعین کیا جائے۔ اجلاس سے قاری جاوید اِاختر چشتی ،سید جاوید شاہ،حافظ طارق محمود،ڈاکٹر یونس پرواز،اور دیگر علمااکرام نے بھی خطاب کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر