مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیساتھ نمائندگی بھی لازم ہے: چیئرمین کونسلراحمد شہزاد
برمنگھم:بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے ساتھ ساتھ نمائندگی بھی لازم ہے،احمد شہزاد ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان یوکے کے چیئرمین کونسلر احمد شہزاد نے پاکستان کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس،جسٹس ثاقب نثار کی طرف سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے اب پاکستان کی سیاسی جماعتیں برطانیہ میں اپنے امیدواروں کیلئے ووٹ حاصل کرنے کیلئے اپنی مہم شروع کرینگی جس سے خدشہ ہے کہ پہلے سے برادری ازم اور مختلف سیاسی دھڑوں میں بکھری ہوئی پاکستانی کمیونٹی کو مزید تقسیم کر دے گی اور مجھ جیسے بہت سے پاکستانی سیاستدانوں نے جو برطانوی سیاست میں حصہ لینے کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے اس کو بہت نقصان پہنچے گا اور سیاسی جماعتوں کی زور شور سے چلی ہوئی اپنے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے مہم پاکستان کے نام کو مزید بدنام کر سکتی ہے لیکن اب جبکہ ووٹ کا فیصلہ ہو چکا ہے تو پھر اصولی بات تو یہ ہے کہ پھر انسانی حقوق کے تقاضوں کو بھی پوراکرتے ہوئے ووٹ کے حق کے ساتھ ساتھ ہمیں پاکستان کے اعوانوں میں جس طرح خواتین اور اقلیتی کمیونٹی کو نمائندگی دی گئی ہے اس طرز کی نمائندگی دینی چاہئے لہٰذا ہماری سوسائٹی چیف جسٹس ثاقب نثار سے اس فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست کرتی ہے اور اس سلسلے میں کونسلر احمد شہزاد وفد کے ساتھ سینیٹر ایس ایم ظفر ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کی سربراہی میں چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار سے ملاقات کر کے اپنی سفارشات پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر