مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
طلبہ برطانیہ میں موجود تدریسی مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور شاندار نتائج دکھائیں: پاکستان ہائی کمشنر
لندن ( رپورٹ: عدیل خان ) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاک کلچرل سوسائٹی کی جانب سے لندن میں ایک رنگارنگ اور تفریح سے بھرپور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی جبکہ ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان مہمان خصوصی تھے۔ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سٹیلا کریسی، پروفیسر محمد شریف بقاء، ڈاکٹر زیڈ یو خان، سابق وزیر، مقامی کونسلرز، اور سابق میئرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مقررین نے تحریک آزادی اور اس کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والوں کا ذکر کیا اور برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے آبائواجداد کی قربانیوں کا احترام کریں اور انہیں یاد رکھیں۔ پاک کلچرل سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر راشد اختر نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کا اصل مقصد کمیونٹی یکجہتی کو فروغ دینا اور پاکستانی ثقافت کو پوری طرح سمجھنا ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ لندن میں موجود تعلیمی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور درس وتدریس کے میدان میں بہترین کارکردگی دکھائیں۔ رکن پارلیمنٹ سٹیلا کریسی نے کہا کہ وہ اپنے حلقے میں رہنے والے پاکستانیوں کی خدمات پر بہت خوش ہیں جو محنتی اور امن پسند لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک کلچرل سوسائٹی مفاہمت اور یکجہتی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی۔ سابق میئر کونسلر مسعود احمد نے پاکستان کے چاروں صوبوں کے ثقافتی رقص پیش کرنے والے بچوں کی تعریف کی جنہوں نے پاکستان کے روایتی لباس پہن کر خوبصورت پاکستانی لوگ اور روایتی گیت اور رقص پیش کئے۔ سابق منسٹر زیڈ یو خان نے آزاد پاکستان کے لئے قائداعظم کے وژن کے بارے میں گفتگو کی جو پاکستان کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں امن پسند اور خوشحال لوگوں کا ملک بنانا چاہتے تھے۔ پاکستان کے ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ میں موجود تدریسی مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور شاندار نتائج دکھائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور درحقیقت آزادی کے بعد پاکستان اس کا ایک مضبوط اتحادی رہا ہے۔ ہائی کمشنر نے اس موقع پر پرفارمنس پیش کرنے والے بچوں اور نوجوانوں کو ایوارڈ دیئے۔ ایوارڈ وصول کرنے والوں میں فرحان مرزا کو گریجویشن میں 87 فیصد نمبروںکے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر اکیڈمک اچیومنٹ ایوارڈ اور ایک بچی کو 82 فیصد نمبر حاصل کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر چار تامل بچوں نے استقبالیہ رقص جبکہ ایک نوجوان خاتون نے پاکستانی ملی نغمہ پیش کیا۔ یہ پروگرام چار گھنٹے کی سرگرمیوں کے بعد رات ساڑھے آٹھ بجے ختم ہوا۔ مہمانوں نے اس قدر خوبصورت پروگرام ترتیب دینے پر پاک کلچرل سوسائٹی کی تعریف کی۔