مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی وی کے کنٹرولر پروگرامز غفران امتیازی کی کتاب ’’بیتے دن بیتی باتیں‘‘کی تقریب رونمائی
اسلام آباد ... پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق کنٹرولر پروگرامز غفران امتیازی کی کتاب ـ’’ بیتے دن ۔بیتی باتیں‘‘کی تقریب رونمائی اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں پی ٹی وی میں 29برسوں کی سر گزشت بیان کی گئی ہے ۔تقریب میں نامور شاعر مہمان خصوصی افتخار عارف ، سابق ایم ڈی پی ٹی وی اختر وقار عظیم ، پروفیسر ڈاکٹر نعیم ، ڈاکٹر بلال سہیل ، بریگیڈئر (ر) نعیم آفریدی ، سردار منیر رائو، فردوس عالم اور اعجاز گل نے شرکت کی اور کتاب کی تعریف کی ،تقریب کی میزبان مشہور ٹی وی سٹار لیلیٰ زبیر ی تھیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصنف غفران امتیازی نے کہا کہ آپ سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ سب نے آج میری پہلی تصنیف ’’ بیتے دن۔ بیتی باتیں‘‘ کی تقریب رونمائی میں شرکت کر کے نہ صرف اس محفل کو رونق بخشی بلکہ میری حوصلہ افزائی بھی کی اور ساتھ منتظمین کا شکریہ ادا کرنا بھی چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ کئی دنوں کی لگاتار محنت سے اسکے انعقاد کا اہتمام کیاانہوں نے کہا کہ میرا طویل تعلق پاکستان ٹیلی ویژن سے رہا میں نے اس نشریاتی ادارے میں1966میں ایک تربیتی پیشکار کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور1996میں29سال کی ملازمت کے بعد کنٹرولر پروگرامز کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے،ملازمت سے فراغت کے بعد بھی خاصی مدت تک درس و تدریس کے کاموں میں مصروف رہا، انہوں نے کہا کہ اس کتاب کا اصل قاری الیکٹرانک میڈیا کا وہ طالب علم ہے جسے ٹیلی وژن کے شعبہ میں گہری دلچسپی ہے ، میں نے پی ٹی وی میں 29سال کے تجربے کا نچوڑ اس کتاب میں جمع کیا ہے ۔