مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جمہوریت کی مضبوطی کیلئے قیادت کے ہر فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں:پیپلز پارٹی برطانیہ
مانچسٹر:پاکستان پیپلز پارٹی کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں بلکہ یہ پارٹی مزدوروں،کسانوں،محنت کشوں اور ملکی سالمیت کیلئے جان قربان کرنے والوں کی پارٹی ہے،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن نے پارٹی راہنمائوں نائب صدر برطانیہ واجد برکی،لیڈز کے سابق صدر الحاج شریف مغل،چوہدری امین رٹوی،چوہدری طاہر سے ملاقات کرتے ہوئے کہی خواجہ کلیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو پاکستان کی چاروں اکائیوں میں اکثریت میں ہے اور آئندہ ایک بار پھر عوامی امنگوں کے عین مطابق کامیابی سے حکومت بنا کر ملک اور قوم کی خدمت کرے گی،نائب صدر واجد برکی نے کہا پیپلز پارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے ہماری قیادت نے پاکستان کی سالمیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے مگر ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی،سابق صدر مڈ لینڈز الحاج شریف مغل نے کہا کہ ہم شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے جیالے ہیں کشمیری اپنی آزادی کی جدو جہد کر رہے ہیں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں،اس موقع پر چوہدری امین رٹوی،چوہدری طاہر نے کہا کہ ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہیں اور پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنی قیادت کے ہر فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر