مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آل یوکے ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے کبوتر بازوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا انعقاد
مانچسٹر:برطانیہ میں پچھلے کئی سالوں سے کبوتر بازی کے مقابلوں کا انعقاد ہو رہا ہے،اسی سلسلے میں کبوتر بازی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں ایک تقریب جسکا انعقاد آل یوکے ٹورنامنٹ کمیٹی کے آرگنائزرز کی جانب سے کیاگیا اور دس پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑوں کو انعامات دیئے گئے،اس ٹورنامنٹ کو صفدر بٹ میموریل کے نام سے منسوب کیا گیا،اس موقع پر آرگنائزر چوہدری محمد اکرم،چوہدری امجد اقبال،محمد نواز اور حاجی قربان حسین کا کہنا تھا کہ کبوتر بازی کے کھیل کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے،برطانیہ میں اس کی سر پرست ملکہ برطانیہ ایلز بتھ ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت مند سرگرمیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مقابلے کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور کوئی جیت کے لئے محنت کرتا ہے اور انسان منفی سرگرمیوں سے دور رہتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کبوتر بازی کو اتنی پذیرائی حاصل نہیں ہے اگر موجودہ حکومت اس طرف توجہ دے تو پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں ہم توقع کرتے ہیں کہ اس طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے گی انہوں نے مقابلے میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آگے برطانیہ میں کبوتر بازی کے کھیل میں لوگوں کی دلچسپی بڑھے گی،اس موقع پر سخاوت علی،ندیم عباس،عقیل عباس،محمد نعیم بٹ،محمد لقمان،چوہدری محمد نواز آف نیو کاسل محمد زبیر آشٹن ٹائون،چوہدری وسیم احمد،چوہدری قیصر کے علاوہ بڑی تعداد میں کبوتر بازی کے شائقین نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر