مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر پیپلز نیشنل کا بیرسٹر قربان کی برسی اور کامریڈ آفتاب کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
راچڈیل:کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر راچڈیل میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے بانی ریاست جموں کشمیر اور عالم اقوام کے محنت کش طبقے کی ترجمانی کرنے والے راہنما بیرسٹر قربان علی کی چھٹی برسی اور جماعت کے سیکرٹری جنرل کامریڈ آفتاب جو گزشتہ دنوں وفات پا گئے کے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد مقامی پیپلز نیشنل پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے کیا۔ مہمان خصوصی پیپلز نیشنل پارٹی کے چئیرمن ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ تھے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بانی جماعت بیرسٹر قربان علی مرحوم نے محنت کش طبقہ کو منظم کرنے اور ریاست جموں کشمیر کی آزادی کے لیے لوگوں کی شعوری و فطری تربیت کی کیونکہ جب لوگوں کے اندر شعور آئے گا تو قومی اور جمہوری انقلاب برپا ہو گا ان کا مذید کہنا تھا کہ مرحوم نے نہ صرف ریاست میں معاشی مساوات اور انصاف پر مبنی معاشرے کے لیے عوام کے لیے جدوجہد کی بلکہ اس بارے کتب بھی لکھیں جو عالمی سطح پر محنت کش طبقہ کے لیے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم بیرسٹر قربان علی کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر جماعت اور محنت کش طبقے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ راچڈیل کے کونسلر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ موصوف نے ساری زندگی کشمیر کی آزادی اور قومی مفاد کے کی خاطر جدوجہد کی۔ پیپلز نیشنل پارٹی انٹرنیشنل کمیٹی کے چیئرمین طاہر بوستان ایڈووکیٹ نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرحوم کے کردار کو اجاگر کرنے اور پارٹی پروگرام کو عوام تک پہنچائیں گے کشمیری قوم اکہتر سالوں سے محکوم ہے مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ہندوستان اور پاکستان کی حکومتوں اور عوام کو ملکر اسے حل کروانا چاہیے۔ تقریب میں راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان۔کونسلرز علی عدالت، افتخار نے بھی بیرسٹر قربان علی کی مساوات و انصاف اور محنت کش طبقے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں منور خان ،ذاکر حسین،محمود کشمیری،محمد عجیب،ناصر،عاطف،فیاض،نمبردار شاہنواز، محمد مجید و دیگر افراد نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر