مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خواتین کو خانہ داری ہی نہیں قرآن و سنت سے دلوںکو روشن کرنا چاہئے:سیدہ مریم عرفان
بریڈ فورڈ:فاطمہ ویمن فائونڈیشن یوکے کی طرف سے فاطمہ گرلز کالج کی افتتاحی تقریب ایلڈن پیلس بریڈ فورڈ میں کالج کی بلڈنگ کے ہال میں منعقد ہوئی،کانفرنس میں بریڈ فورڈ کے ساتھ ساتھ نیو کیسل،نیلسن،ڈڈلی،برمنگھم،اولڈہم،ڈیوز بری،باٹلے سے سینکڑوں خواتین اور بچیوں نے قافلوں کی صورت میں شمولیت کی،افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین سکالرز عالمات نے خطبات کئے،سیدہ مریم عرفان موسوی نے خصوصی خطاب میں کہا کہ خواتین کو خانہ داری ہی نہیں بلکہ شعور،علم و حکمت کے چشموں قرآن و سنت اور فقہ اسلامی سے دلوں اور ذہنوں کو روشن کرنا چاہئے،حضرت خدیجہ الکبری،ٰ حضرت فاطمۃالزہرا،حضرت عائشہ صدیقہ،حضرت ام مدقہ کے نقوش اقدام کی پیروی کرتے ہوئے علم سیکھنے اور عمل کرنے میں بھرپور کوشش کرنی چاہئے کینکہ ایک عظیم معاشرہ اور ایک اعلیٰ قوم کی تشکیل کرنی چاہئے کیونکہ ایک عظیم معاشرہ اور ایک اعلیٰ قوم کی تشکیل اور تربیت ایسی ہی خواتین کر سکتی ہیں،عظیم قومیں عظیم مائوں کی آغوش تربیت سے ہی وجود میں آتی ہیں،سکالر سیدہ صدیقہ مشہدی نے کہا کہ تاریخ اسلام میں ان محترم خواتین کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے جنہوں نے دعوت دین کو پھیلانے میں جدو جہد کی،حضرت عائشہ صدیقہ سے سینکڑوں احادیث مبارکہ کا ذخیرہ روایت ہوا وہ نہ صرف خواتین کو علم و حکمت سکھاتیں بلکہ صحابہ کرام علمی و فکری راہنمائی حضرت عائشہ سے حاصل کرتے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر