مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت کا سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر محمد اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ
بریڈ فورڈ:مقبوضہ کشمیر کے عوام کا کیس عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے آزاد کشمیر کی سول سوسائٹی کے اکابرین بھی معاونت کریں گے اور دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدو جہد کا حصہ بنیں گے،برطانوی اور یورپی ایوانوں میں کشمیری نژاد اور کشمیر دوست ارکان کی موجودگی سے ہماری سفارتی محاذ پر سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے،برٹش کشمیریوں کو آزاد کشمیر اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے مقامی سیاست اور تحریک آزادی کشمیر کو وقت دینا چاہئے اور اپنے اداروں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس محمد اعظم خان نے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی طرف سے دیئے گئے خصوصی استقبالیے میں کیا جس کی صدارت تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان خان نے کی جبکہ شیڈو منسٹر برائے انصاف بیرسٹر عمران حسین ایم پی،لارڈ میئر بریڈ فورڈ کونسلر ظفر علی اعوان،سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق،کونسلر یاسمین ڈار،کونسلر محمد شفیق،ہیری بوٹا،طارق محمود بٹ،چوہدری جاوید قادر،راجہ اشفاق خان،حاجی محمد نجیب،حاجی محمد صدیق،فضل الرحمن،پروفیسر امتیاز احمد،یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران مزدلفہ احمد،ارقم الحدید،امینہ ڈار،علینہ ڈار اور حالیہ جی سی ایس ای کے رزلٹ میں اعلیٰ گریڈ لینے والی کشمیری طالبات جڑواں بہنوں مروا احمد اور صفا احمد نے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔سابق چیف جسٹس محمد اعظم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح راجہ نجابت حسین اور انکے ساتھی خالصتاً مسئلہ کشمیر پر کام کر رہے ہیں وہ دیگر با صلاحیت کشمیریوں کیلئے ایک اعلیٰ مثال ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کی آزادی میں تارکین وطن کا اہم کردار ہے کیونکہ آپ لوگ اپنی صلاحیتوں کے علاوہ عالمی سطح پر موثر تحریک چلا سکتے ہیں اور مقبوضہ کشمیر و آزاد کشمیر کے عوام کی نظریں آپ پر لگی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پڑھا لکھا طبقہ آپ لوگوں سے مل کر اپنے وطن کی آزادی میں اپنا حصہ ضرور ڈالے گا،محمداعظم خان نے بیرسٹر عمران حسین اور دیگر کشمیری نژاد ارکان پارلیمنٹ کو ریاستی عوام کا اثاثہ قرار دیا اور انکی وجہ سے یورپی اور برطانوی ایوانوں میں جس طریقہ سے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند ہو تی رہتی ہے اس سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حوصلہ افرائی ہوتی ہے اور آپ اس تحریک کو آگے بڑھانے میں کشمیریوں کی معاونت جاری رکھیں گے تو ایک دن پوری ریاست آزاد ہو گی،شیڈو وزیر انصاف بیرسٹر عمران حسین ایم پی نے اپنے خطاب میں جہاں جسٹس محمد اعظم خان کا خیر مقدم کیا وہیں تحریک حق خود ارادیت کے تمام عہدیداروں کو ہر وقت اور ہر ایوان میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں قائم کشمیر پارلیمنٹری گروپ کشمیری عوام کا کیس پارلیمنٹ اور حکومت پہنچا رہا ہے اور مسلسل سوالات،اجلاسوں اور کانفرنسیں معنقد کروانے کے علاوہ انسانی حقوق پر جو انکوائری شروع کر رکھی ہے وہ بھی بہت جلد مکمل ہو گی،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ہم ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کو تحریک آزادی کشمیر کے سفارتی محاذ پر ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر گامزن ہیں اور بہت جلد اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اس موقع پر جسٹس محمد اعظم خان،شیڈو وزیر انصاف بیرسٹر عمران حسین اور اعلیٰ گریٹ لینے والی جڑواں بہنوں مروا اور صفا احمد کو تحریک حق خود ارادیت کی شیلڈز پیش کی گئیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر