مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
سماجی و کمیونٹی شخصیت نسرین بلو کا آشٹن کے مقامی ریسٹورنٹ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام
آشٹن:برطانیہ کی سیاسی سماجی شخصیت نسرین بلو کی جانب سے آشٹن ٹاؤن کے مقامی ریسٹورنٹ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جسمیں میں ڈپٹی لارڈ مئیر آف مانچسٹر کونسلر عابد چوہان کی فیملی سمیت شرکت۔اس پر مسرت موقع پر میزبان نسرین بلو کا کہنا تھا کہ عید ملن اور سنگیت کی محفل کے انعقاد کا مقصد دوست احباب اور گریٹر مانچسٹر سے میڈیا کمیونٹی کے ساتھ مل بیٹھ کر عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونا تھا میں تمام افراد کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ مانچسٹر کونسل کے ڈپٹی لارڈ مئیر کونسلر عابد چوہان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے پروگرام سے بھائ چارے کو فروغ ملتا ہے اور برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے باہمی مسائل پر بات چیت ہوتی ہے۔۔کونسلر شاہینہ ہارون کا کہنا تھا کہ نسرین بلو نے تمام ملنے اور چاہنے والوں کو مدعو کیا ہے اور صحافی برادری کو مدعو کر کے انکی خدمات کو سراہا ہے ۔تقریب میں موجود افراد نے رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہیں اچھا لگ رہا ہے۔سماجی رکن پامیلا ملک نے بھی انہی جذبات کا اظہار کیا۔تقریب میں انڈین کمیونٹی سے مسز جہوتی کمہار، پامیلا ملک، پیری ، طارق لودھی ، مبین رشید،کونسلر شاہینہ ہارون،شاردا اقبال،طاہر چوہدری ،مبین رشید۔ نے بھی شرکت کی.گلوکار اپلاش پاریکھ اور مہک نے گانے گا کر ماحول کو گرما دیا۔جبکہ گلوکار فہد نے گانا گا کر ماحول کو مذید رنگین بنا دیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر