مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خواہش ہے کہ پاکستان میں بدعنوانی ختم ہو، وہاں خوشحالی آئے: وزیرثقافت ناروے تھرینے شی
اوسلو(ناصر ملک سے) ناروے کی وزیرثقافت مس تھرینے شی گریندےکا کہنا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ پاکستان جلد از جلد ترقی کی منازل طے کرے اور وہاں امن و امان برقرار ہے۔ پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے اوسلو میں منعقد تقریب سے خطاب میں مس تھرینے شی گریندے نے پاکستان اور ناروے کے تعلقات میں بہتری پر زوردیا ۔ ان کا کہناتھاکہ ہم پاکستان میں نئی حکومت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں بدعنوانی ختم ہو، وہاں خوشحالی آئے۔ وزیر ثقافت نے ناروے اور پاکستان کے تعلقات کی بہتری خاص طور پر ثقافتی شعبے میں مزید دوطرفہ تعاون پر زور دیااور مسلمانوں کے انداز میں اپنے دونوں ہاتھ بلند کرے کہاکہ وہ دعا گو ہیں کہ پاکستان میں انتہاپسندی اور فرقہ واریت ختم ہو اور لوگوں کو انصاف و مساوی حقوق ملیں۔ پاکستانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے علامہ اقبال کا یہ شعر پیش کیاکہ’خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے، خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے‘۔ نارویجن وزیر نے قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست کی تقریر کا بھی حوالہ دیا، جس میں مذہبی آزادی، انصاف اور مساوات پر زور دیا گیا،ساتھ ہی انہوں نے 60 اور70 کی دہائی میں ناروے آنے والی پاکستانیوں کی پہلی نسل کو خراج تحسین پیش کیا ،جنہوں نےنارویجن پاکستانی کمیونٹی کی بنیاد رکھی اور اپنی محنت اور لگن سے ناروے میں اپنی باوقار جگہ بنائی،جس کا ناروے کے بادشاہ اور وزیراعظم بھی اعتراف کرتے ہیں۔ چوہدری قمراقبال نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور پاکستان یونین ناروے کو انہوں نےایک غیرمنافع بخش اور نان فنڈڈ تنظیم قرار دیااور کہا کہ ہم اپنے بڑوں کی قائم کردہ اس تنظیم کے پلیٹ فارم پربے لوث خدمات انجام دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی برسٹر صبغت اللہ قادری کیوسی اور ہائی شیرف گریٹر مانچسٹر محترمہ ڈاکٹر روبینہ شاہ تھےجس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی جبکہ نارویجن پارلیمنٹ عابد قیوم راجہ،سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئراتاشی خالد محمود نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے دوران ڈاکٹر روبینہ شاہ کو ان کی گرانقدر سماجی خدمات اور انہیں ہائی شیرف مانچسٹر کا اعزاز ملنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا، تھرینے شی گریندے اور پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال انہیں یہ ایوارڈ پیش کیا۔