مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
نوجوان نسل مایوسی اور مذہبی انتہا پسندی کی وجہ سے منفی سرگرمیوں میں ملوث ہوتی ہے
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) مقامی ریسٹورنٹ پال میں عبدالحفیظ اور آصف راجہ نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جسمیں سیاسی سماجی اور کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی ۔ برطانیہ کے نامور بھنگڑا گلوکار ایچ دامی ، ایم ایدن ،عبدالحفیظ نے گلوکار محمد رفیع کے گائے گانے گا کر اورشہزادی نے میڈم نور جہاں کے گانے گا کر تقریب میں موجود افراد کو ڈانس کرنے پر مجبور کر دیا۔برطانیہ میں بسنے والی ایشیائی کمیونٹی کے سماجی مسائل اور انتہا پسندی پر بننے والی میوزیکل فلم راگنی کا ٹریلر بھی دکھایا گیا۔اس موقع پر آرگنائزر عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی ایشیائی کمیونٹی کے سماجی مسائل، نوجوان نسل میں پھیلی مایوسی اور مذہبی انتہا پسندی کی وجہ سے جیسے ہماری نوجوان نسل سیریا اور عراق میں جا کر منفی سرگرمیوں میں ملوث ہوئ اسے اجاگر کرنے کے لیے موسیقی کے ذریعے نوجوان نسل کو واپس لانے کے لیے فلم راگنی بنائ ہے۔ ششی کا کہنا تھا کہ میوزک یونیورسل ہے جیسا کہ آج کے دور میں بھی پاکستانی گلوکار غلام علی اور مہدی حسن کے گائے گانے انڈیا میں لوگ دیوانہ وار سنتے ہیں۔ مقامی گلوکار ایفی کے کا کہنا تھا کہ ایسی شوز کا انعقاد باقاعدگی سے پونا چاہیے جہاں تمام کمیونیٹیز کے افراد کو آنا چاہیے اور باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا چاہیے۔ فرانس سے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کے لیے آئے مہمان چوہدری ندیم کا کہنا تھا کہ یہاں نوجوانوں کو دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے مجھے یہاں آ کر بہت اچھا لگا ہے۔ تقریب میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان،دپٹی لیڈر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان، کونسلر نعیم الحسن، پامیلا ملک،نسرین، نجیب اللہ، ڈاکٹر مقبول ملک، انعام سحری، ذیشان احمد و دیگر نے شرکت کی.