مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہمسایہ ملک کیساتھ امن کی خواہش کا اظہار مثبت اقدام :ڈاکٹر مسفر
برنلے:پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری پر ہمسایہ ملک کے ساتھ امن کی خواہش کا اظہار پورے خطے کیلئے مثبت اقدام ہے،نو منتخب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا یہ کہنا کہ بات چیت ہی بہترمستقبل کی ضمانت ہے اور ایک قدم بڑھانے پر دو قدم بڑھنے کا عندیہ خوش آئند ہے،جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ اور یورپ ایسے تمام اقدامات جن سے خطے میں قیام امن کی راہ ہموار ہو کا خیر مقدم کرتی ہے اور قرار دیتی ہے کہ جموں کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے حصول تک پر امن آئینی جدو جہد جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار لبریشن لیگ برطانیہ و یورپ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن نے ایک بیان میں کیا،ڈاکٹر مسفر حسن نے جنرل باجوہ کی جانب سے بھارتی رکن اسمبلی نوجوت سدھو سے ملاقات کے دوران امن کی خواہش کو مثبت اقدام دیتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا آج اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ بات چیت ہی تمام مسائل کا حل ہے،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور دونوں ہمسایہ ممالک گزشتہ ستر سالوں کے دوران جنگ کی تباہ کاریوں کا شاخسانہ بھگت چکے ہیں،دونوں ممالک کے عوام غربت،افلاس،بیماری،بے روزگاری مسائل کا شکار ہیں اور پاکستان نے عوام نو منتخب حکومت پاکستان سے توقع رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک دیر پا مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر لبریشن لیگ کے بانی قائد کے ایچ خورشید نے پر امن منصفانہ سیاسی حل کیلئے جو پروگرام پیش کیا تھاوہ حل آج بھی مسئلہ کے منصفانہ حل میں معاون ثابت ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر لبریشن لیگ جموں کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی پر امن سیاسی و سفارتی جدو جہد جاری رکھے گی،اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان امن کے حل کی جانب ہر ممکن تعاون بھی پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر