مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بہرے افراد کی تنظیم ہینڈز ٹو کمیونیکیٹ کے سربراہ ویم کونل کی مئیر جاوید اقبال سے ملاقات
اولڈہم :جو افراد کسی بھی قسم کی معذوری کا شکار ہیں وہ بھی معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں اور انہیں بھی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن اسکے ساتھ رضاکار تنظیموں کا کام بھی قابل ستائش ہوتا ہے جو محدود وسائل کے باوجود معذور افراد کو تمام تر سہولیات بہم پہنچانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرتے ہیں۔ اولڈہم کے رہائشی ویم کونل نے ہینڈز ٹو کمیونیکیٹ ایک تنظیم بنائی ہوئی ہے جو بہرے افراد کے لیے کام کرتی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔اس موقع پر ویم کونل کا کہنا تھا کہ اولڈہم میں کافی تعداد میں بہرے افراد رہائش پذیر ہیں اور جب سے کونسل نے فنڈ موجود نہ ہونے کی وجہ انکو دی جانے والی سہولیات بند کی ہیں انہیں مذید مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مئیر سے ملاقات کر کے انہیں اس بارے آگاہی دی ہےاور ہم۔ایڈ یو کے ساتھ ملکر بھی کام کر رہے ہیں ۔مئیر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ہم برابری اور مساوات کی بات کرتے ہیں تو اس بارے عملی کام بھی کرنا ہو گا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ بحیثیت مئیر انکی کوشش ہو گی کہ وہ جو کردار اس بارے ادا کر سکتے ہیں کریں ۔ ویم کونل کے خیالات اور کام سے میرے اندر مذید جذبہ پیدا ہوا ہے۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر