مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لیبر پارٹی اپنی پالیسیوں کی بدولت برطانیہ کی تمام کمیونیٹیز کے دلوں میں بستی ہے: ایڈ ملی بینڈ
لندن ... برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر کی عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی قائد حزب اختلاف اور لیبر پارٹی کے رہنما ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ لیبر پارٹی برطانوی کمیونیٹیز کے دل میں بستی ہے۔ اسکی پالیسیاں جہاں امیروں کیلئے سود مند ہیں وہیں یہ پارٹی غریب اور متوسط طبقے کو نہیں بھولتی۔ عید کا تہوار ہو، دیوالی ہو یا کرسمس لیبر پارٹی تمام لوگوں کو مل بیٹھ کر منانے کا موقع فراہم کرتی ہے کیونکہ یہی پارٹی تمام مذاہب، اقوام اور رنگوں کا مجموعہ ہے۔ انہوں نی کہا عید مسلمانوں کیلئے انتہائی خوشی کا دن ہوتا ہے جبکہ عید الاضحی قربانی کے فلسفے کا تہوار ہے، آیئے اس خوشی کو ناصرف مل کر منائیں بلکہ باہمی محبت، بھائی چارے اور اخوت کی ایسی مثال قائم کرجایئں کہ وہ تاریخ کا حصہ بن جائے۔ ایڈ ملی بینڈ نے کہا اس امر میں کوئی شک نہیں کہ برطانوی مسلمان ملکی ترقی اور استحکام میں بہتریں کردار ادا کر رہے ہیں، آپ کی تہذیب اور تمدن لیبر پارٹی کی پالیسیوں سے زیادہ میل رکھتا ہے۔ آئیے مل کر اس ملک کو دنیا کا عظیم ترین ملک بنائیں جو اچھے رتبے پر پہنچ کر تمام ترقی پزیر ممالک کی مدد کر سکے، دنیا سے غربت، بھوک اور افلاس کا خاتمہ کرسکے۔ انہوں نے اس تقریب کے انعقاد پر برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر کے چیئرمین چوہدری شوکت علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مسلم کمیونٹی کے اپنے باصلاحیت اور پروفیشنلز سے ملاقات کرائی جس پر وہ مشکور ہیں۔ اس پروگرام کی معاونت پر انہوں نی شیڈو وزیر صادق خان اور چیئرمین مسلم فرینڈز آف لیبر خالد محمود ایم پی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس عید ملن تقریب کی نظامت صادق خان ایم پی نے کی جبکہ دیگر مہمانوں میں شبانہ محمود ایم پی، روشن آرا علی ایم پی، کیتھ واز ایم پی، گیون شکر ایم پی، اسٹیفن ٹمز ایم پی اور سیما ملہوترہ ایم پی کے علاوہ لیبر پارٹی کے سیکریٹری جنرل ایان مک نکول نے خصوصی شرکت کی۔ تقرین کے میزبان چیئرمین برٹش مسلم فرینڈزآف لیبر چوہدری شوکت علی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مکہ میں ہزار سال سے زائد عرصہ قبل جس قربانی کی مثال قائم کی گئی آج ہم اسے منانے کیلئے لیبر ہیڈ کوارٹر میں موجود ہیں۔ لیبر کو برطانوی عوام کی ہردلعزیز پارٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے آیئے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برطانیہ میں ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کا عہد کریں۔ عیدہمیں محبت اور خوشی کا پیغام دیتی ہے اسے اپنے تک ہی محدود نہ رکھیں بلکہ عام کریں کسی کا رتبہ یا بلندی کو دیکھے بغیر ایسا کریں کیونکہ یہ لیبر پارٹی ہے جسکے ساتھ محنت کش اور مزدور جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا بیڈ روم ٹیکس کے خلاف پارٹی قائد اید ملی بینڈ کے ٹھوس موقف پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا یہ بہت ضروری ہے کہ ایسی پالیسیاں بنائی جایئں مخصوص طبقے کی بجائے سب کیلئے ہوں۔ اور لیبر ہی اس ملک کی واحد پارٹی ہے جو ایسا کرتی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ چوہدری شوکت نے کہا ہمیں آنے والے قومی الیکشن کی پہلے سے پیش بندی کرنا ہوگی اور اس سلسلے میں پارٹی قائد ایڈ ملی بینڈ نے جواں نسل سے جس طرح پارلیمانی امیدواروں کے چنائو کا عمل کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ اس موقع پر صادق کان ایم پی نے آنے والے قومی انتخابات کیلئے نئے چنے گئے نوجوان امیدواروں کو بھی بولنے کا موقع فراہم کیا جس میں انہوں اپنا مختصر تعارف اور نظریہ پیش کیا۔ ایسٹ لندن کے ایک سکول سے بچیوں نے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے سے متعلق کورس میں نظم گا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں میئر والتھم سٹو کونسلر ندیم علی، سابق میئر کونسلر لیاقت علی، یولے پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر اے شاہین، چیئرمین چوہدری صدیق، سابق صدر ڈاکٹر اشرف چوہان، ڈایئریکٹرزاے حق، مسلم ایڈ کے ولایت کھوکھر، جیو ٹی وی کے انچارج یوکے افتخار قیصر، اے آر وائی کے سی او اور صدر پاکستان پریس کلب فیاض غفور، سینیئر صحافی محمد سرور، طاہر علی وینس ٹی وی، رضا ھارون پریم ٹی وی، مبین چوہدری کشمیر لنک لندن، رضوان مالک، چوہدری دلپزیر، مرزا خان راجہ، مولانا قاضی عبدالعزیز چشتی، مولانا غلام ربانی الافغانی اور دیگر شہروں سے آئی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔