مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے خطاب سے نوجوانوں کے دل جیت لیے:چوہدری محمد یاسر
مانچسٹر:وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے قیمتی الفاظ سے شکریہ ادا کرکے نوجوانوں کے دل جیت لیے یہ نوجوان تب سے آپکے ساتھ کھڑے تھے جب آپ نے ان کو تبدیلی کے خواب دکھائے اور کرپشن کے خلاف بولنا سکھایا اور انشااللہ اس تبدیلی کی خاطر آپکو آپنا کپتان مان کر آپکے سنگ جدوجہد مسلسل میں شامل ہوتے گئیے ہم تب تک آپکی ٹیم کا حصہ رہنگے اور شانہ بشانہ کندھے سے کندھا ملا کراس جدوجہد کا حصہ ہونگے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے نوجوان راہنما چوہدری محمد یاسر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کر کے اپنی ترجیحات اور جو شاہی خرچیاں پچھلے حکمران کم کرتے تھے انکو بے نقاب کر کے ہمیں حقائق سے آگاہ کیا جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بیرون ملک بسنے والے اپنے قائد اور وزیراعظم عمران خان کے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے مادر وطن میں سرمایہ کاری کریں گے تاکہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکال سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو قائد پر پورا بھروسہ ہے کہ آپ ہماری اور ہمارے آنے والے نسلوں کے جنگ لڑرہے ہیں اور اس میں ہمیں پیچھے نہیں پائیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر