مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اسلام کے اہم رکن میں حج کی ادائیگی ہر مسلمان پر فرض ہے:پیر ابو احمد مقصود مدنی
مانچسٹر :اسلام کے اہم رکن میں سے حج کی ادائیگی بھی ہر مسلمان پر فرض ہے بشرطیکہ وہ اسکی مالی و جسمانی طور پر استطاعت رکھتا ہو۔آج میدان عرفات میں حج کی ادائیگی ہوئی اس بابرکت سعادت کو حاصل کرنے پر پاکستان دعوت اسلامی کے امیر مولانا محمد الیاس قادری مدنی . ادارہ نورالاسلام فیصل آباد کے انچارج صاحبزادہ محمد حسیب مدنی ,میاں محمد ساجد مدنی اور حج کا فریضہ ادا کرنے والی امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان روح پرور اور ایمان افروز جذبات کا اظہار ادارہ نورالاسلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں عیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر عالم اقوام اور بالخصوص مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز ظم و ستم کو نہیں بھولنا چاہیے اور قربانی کے موقع پر ایسے غریب افراد کو گوشت تقسیم کرنا چاہیے جنکو پورا سال گوشت کھانے کی استطاعت نہیں ہوتی ایثار قربانی دینے کا مفہوم اسی میں پنہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر حال میں غریبوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرکے حقیقی خوشیاں اور سکون مل سکتا ہے۔ رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ امت مسلمہ کے اندر اتحاد و اتفاق قائم ہو اور پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو (آمین)۔خصوصی رپورٹ;فیاض بشیر