مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جشن آزادی کے سلسلہ میں جے جے گروپ کے زیر اہتمام میوزیکل نائٹ کا اہتمام
مانچسٹر:برطانیہ میں بسنے والی ایشیائی کمیونٹی ایک دوسرے کے مذہبی،قومی اور دیگر روایتی تہواروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر باہمی اتحاد و اتفاق اور یگانگت کو فروغ دیتی ہے اس کی زندہ مثال پاکستان اور بھارت کی جشن آزادی کے موقع پر جے جے گروپ کے ڈاکٹر شہباز جاجو نے مانچسٹر کے مقامی ہال میں ایک میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا جسمیں پاکستان کی نامور گلوکارہ آسیہ ثمن اور گلوکار عباس قریشی نے ملی اور مشہور گیت گا کر ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔جشن آزادی اور میوزیکل نائٹ کے موقع پر پروگرام کے آرگنائزر ڈاکٹر شہباز جاجو کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے لوگ برطانیہ میں ایک ہیں ہمیں سب کو مل جل کر رہنا چاہیے مذہب اور ملک سے بالاتر ہو کر ہمیں انسانیت کے لیے کام کرنا چاہیئے۔ ڈاکٹر سنہا کا کہنا تھا کہ انڈیا پاکستان کو ملکر تمام مسائل حل کرنا چاہیے پاکستان میں نہیں حکومت کے قیام سے انڈیا پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم اور قریبی روابط ہوں گے اور ہم دنیا میں پہلے نمبر پر ہوں گے اور ہمیں کوئ بھی ہرا نہیں سکے گا۔ مانچسٹر کونسلر کے ڈپٹی لارڈ مئیر کونسلر عابد چوہان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے ہمیں مل جل کر کام کرنا چاہیے اس سے برطانیہ کی ترقی ہو اور جب ایسا ہو گا تو پھر پاکستان اور انڈیا بھی ترقی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں بھائ چارے کا درس دیتا ہے۔ سریش پٹیل کا کہنا تھا کہ71سال پہلے انڈیا پاکستان ایک ہی ملک تھے اور ہم دوبارہ ایک ہوں گے۔ انڈین ایسوی ایشن اولڈہم کے ششی ماہن داس کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے انعقاد سے یہ پیغام گیا ہے کہ ہم انڈیا اور پاکستان کی آزادی اکٹھی منا رہے ہیں اور ہم ایک ہیں ۔نسرین بلو کا کہنا تھا کہ ہم ایک ہیں اور پاکستان میں عمران خان کے وزیراعظم بننے سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے۔ اس تقریب میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، کونسلر نعیم الحسن کے علاوہ انڈین اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر