مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان فار پرائم منسٹر گروپ اور پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کا جشن آزادی کے سلسلے میں عشائیہ
اولڈہم :اولڈہم کے ایسٹرن پویلین ہال میں عمران خان فار پرائم منسٹر گروپ اور تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کی جانب سے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی اور جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں عزیز واقارب، دوست احباب،جماعتی کارکنان اور عام انتخابات کے دوران رضاکارانہ کام کرنے والوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا اس موقع پر حاضرین نے خیالات و جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں پاکستان کی جشن آزادی اور عام انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی پر جمع ہوئے ہیں اب پاکستان میں قائد اعظم کے خواب کی تعمیر کے لیے انشاء اللہ پاکستان کے نئے نامزد وزیراعظم عمران خان پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم بیرون ممالک بسنے والے نئے پاکستان کی معیشت اور سمت کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن۔تعاون کریںگے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ اب پاکستان میں حقیقی عوامی حکومت قائم ہو گی جو غریب عوام کے لیے کام کرے گی پاکستان سے لٹیروں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ازاد کشمیر میں بھی ہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ایک عوامی حکومت قائم ہوگی اور مقبوضہ کشمیر عمران خان کی حکومت میں آزاد ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں عمران چوہدری، شہناز صدیق، عدیل سلیم، آصف رشید بٹ، ڈاکٹر محمد پرویز، حاجی چوہدری محمد سردار، و دیگر نے کیا ، مئیر آف اولڈہم کونسلر جاوید اقبال، چوہدری محمد اقبال،عبد الرشید پوتھی سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر، چوہدری بشارت،چوہدری محمد مالک، چوہدری امتیاز، چوہدری خالد، چوہدری صابر، آصف رشید بٹ، خالد گجر، چوہدری مشتاق ، چوہدری محمد الیاس بھی شریک ہوئے۔نامور گلوکار ایفی کے نے ملی نغمات اور تحریک انصاف کے ترانے گا کر ماحول گرما دیا اور لوک گلوکار لالہ قدیر نے سیف الملوک سنا کر دل مو لیے۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر