مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سابق وزیر چوہدری یوسف کی وفات پر برطانوی شخصیات کا اظہار افسوس
مانچسٹر:آزاد کشمیر کی سیاست میں تحمل مزاجی،بردباری،شرافت اور عوام کی حقیقی خدمت ہمارے بزرگ سیاستدان چوہدری محمد یوسف’’مرحوم ‘‘ کی شخصیت کا شاخسانہ تھیں ان کی وفات سے ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے پورا نہیں ہو سکتا لیکن نظام قدرت اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ ہر زندہ شے کو موت کا ذائقہ ضرور چکھنا ہے،ان دکھ بھرے جذبات کا اظہار مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی،لالہ علی اصغر،شیخ سرفراز و دیگر نے مرحوم کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی ملی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور تاریخ میں انہیں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا،دکھ،رنج و غم کے ان لمحات میں ہماری تمام تر ہمدردیاں خاندان کے افرادقریبی رفقا علاقہ ڈڈیال کی عوام اور مرحوم کے ساتھ چیریٹی کا کام کرنے والے افراد کے ساتھ ہیں رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے آمین۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر