مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت ، گرینڈ مسلم یوتھ کونسل کے زیر اہتمام یوم سیاہ
لیڈز: دنیا بھر کی طرح یارکشائر کے کشمیریوں نے بھی بھارت کے یوم آزادی کو برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور کشمیریوں کی نوجوان نسل یوم سیاہ منایا ، مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے چنگل سے آزاد کروانے کیلئے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کے تمام مکاتب فکر اور نئی نسل متحد اور منظم ہوکر یورپ کے ہر ایوان میں آواز بلند کریگی جبکہ کشمیری نوجوان اور خواتین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار صدر آزادکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کشمیر یوتھ کانفرنس پر اپنے خصوصی پیغام میں ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے بیس کیمپ کی حکومت کی طرف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم بھارت کے 72 یوم آزادی پر لیڈز سوک ہال میں جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹر اور گرینڈ مسلم یوتھ کونسل کے زیراہتمام کشمیر یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت تحریک کے یارکشائر ریجن کے نومنتخب چیئرمین طارق محمود بٹ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض نوجوان کشمیری رہنما ارقم الحدید نے سرانجام دیئے جبکہ مہمانان خصوصی شیڈو جسٹس سیکرٹری رچرڈ برگن ، شیڈو جسٹس فسٹربیرسٹر عمران حسین صدر امجد بشیر ، ٹریڈ یونین کانگریس کے سابق صدر محمد تاج اور لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کی ممبر کونسلر یاسمین ڈار شامل تھے، جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، سرپرست سردارعبدالرحمان خان، سیکرٹری جنرل محمد اعظم، ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر، ہیری بوٹا، انٹرنیشنل انسانی حقوق فیڈریشن کی ایمبیسڈر پامیلا شریف ، گرینڈ مسلم یوتھ کونسل کی چیف ایگزیکٹو مزد لفہ احمد، لینا مغیرے Lana Maghaizeh سمعیہ سادی Sumayah saadi ، حافظ احمد اللہ ، کونسلر گوہر الماس کونسلر جاوید اختر، مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالمجید، سردار اسحاق جاوید اور سردار عابد حسین نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلایا کہ بیرون ملک بسنے والے تمام کشمیری انکے شانہ بشانہ سفارتی محاذ پر جدوجہد جاری رکھیں گے اور ریاستی عوام کی آواز بن کر یورپ کا ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیڈو جسٹس سیکرٹری رچرڈ برگن صدر نے کہاکہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے برٹش کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھیو اور پارلیمنٹ میں مظلوم کشمیریوں کاکیس اٹھائیں گے جس کیلئے وہ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرینشنل کے عہدیداروں کی معاونت سے بہت جلد آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کا بھی دورہ کریںگے شیڈو جسٹس منسٹر بیرسٹر عمران حسین نے کہاکہ تحریک حق خودارادیت نے پہلے خواتین کو اپنے ملایا اور اب نوجوان کو تحریک کا حصہ بنا کر اچھی کاوش کی اور ہمیں توقع ہے جسٹس تحغریکی عہدیدار ہر شعبے کے لوگوں کو مسئلہ کشمیر پر متحرک کر رہے ہیں وہ اپنی پارٹی کے اندر اور پارلیمنٹ میں ان سے تعاون جاری رکھیں گے جبکہ بحیثیت وائس چیئرمین آل پارٹیز کشمیر گروپ آپکو اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم نہ صرف کشمیر پر بحث بھی کروائیں گے انہوں نے بھارتی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 35-A کی منسوخی کی بھی پرزور مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے ان ہتھکنڈوں کے خلاف آواز بلند کریں ، کشمیری نوجوانوں نے مختلف موضعات پر مقالے بھی پڑھے جبکہ کشمیری شہداء کو بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور پورے ملک میں تحریکی عہدیداروں سے ملکر کام کرنے عزم بھی کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر