مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان کا جشن آزادی اور مئیر چیریٹی فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد
راچڈیل:راچڈیل کونسل کے تاریخی ہال میں یوم پاکستان اور مئیر آف راچڈیل کی منتخب کردہ چیریٹز کے لیے ایک شاندار اور رنگ برنگی تقریب کا انعقاد ہوا جسمیں میں قونصل جنرل پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر عامر آفتاب قریشی، سپریینٹنڈنٹ گریٹر مانچسٹر پولیس جان پال رفل، بیرسٹر امجد ملک، ملکہ برطانیہ کی گریٹر مانچسٹر میں نمائندہ ہائ شیرف ڈاکٹر روبینہ شاہ۔ کے علاوہ مقامی کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر سپرینٹنڈنٹ گریٹر مانچسٹر پولیس جان پال رفل کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی راچڈیل ٹاؤن میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے کہا کہ اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے اور ہمیں قائد اعظم کے تین زریں اصولوں ایمان،اتحاد، تنظیم، کو اپنی نوجوان نسل کو بتانا ہے اور ہمیں ملکر پاکستان کو مضبوط بنانا ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں۔ہائ شیرف گریٹر مانچسٹر ڈاکٹر روبینہ شاہ کا کہنا تھا کہ مئیر آف راچڈیل نے ایونٹ کا انعقاد کیا بہت بڑا کارنامہ ہے اور اس تقریب میںتمام مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کر کے پاکستان کی جشن آزادی کو منایا ہے۔ برطانیہ کے نامور ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ راچڈیل کی کمیونٹی ہمیشہ ہی جشن آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہے اور پاکستان بے شمار جانی قربانیاں دینے سے معرض وجود میں آیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ممالک بسنے والے اسی لاکھ پاکستانی ہمیشہ مادر وطن کے لیے دعاگو رہتے ہیں۔تقریب کے میزبان راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان نے کہا کہ جشن آزادی پاکستان اور چیرٹی ڈنر میں مقامی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی شرکت پر دلی شکریہ ادا کرتا ہوں اور یہ بات قابل فخر ہے کہ پاکستانی جہاں کہیں بستے ہیں کو نسلر عاصم رشید نے کہا انہیں اپنی آزادی پر خوش ہونا چاہیے۔ہم پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔تقریب کی رونق کو چار چاند لگانے کے لیے گلوکار نعیم گجراتی اور پاکستان کے نامور لوک گلوکار اکرم راہی نے ملی نغمات گا کر ہال میں موجود افراد کو جذباتی کر دیا۔مہمانوں کی تواضع روایتی ایشیائی کھانے سے کی گئی ٹونی لایڈ ایم پی نے خصوصی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر