مقبول خبریں
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے راجہ نجابت اورحریت رہنماء عبدالحمیدلون کی ملاقات
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کا وجود قائد اعظم کی معروضی بالغ نظری کی وجہ سے ممکن ہوا: پیر ابو احمد مقصود مدنی
مانچسٹر:پاکستان کا وجود قائد اعظم کی سوچ وفکر،سیاسی اور معروضی بالغ نظری کی وجہ سے ممکن ہوا جس پاکستان کا خواب لیکر وہ آگے بڑھے مہلت نہ ملی خالق حقیقی سے جا ملے اس کے بعد جاگیرداری اور سرمایہ داری نظام نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا شروع کر دیا سیاسی اور آمریت نظام نے جلتی پہ تیل کا کام کیا لیکن ایک بات طے ہے کہ قومیں ہمیشہ ہی دور زوال سے نکل کر عروج کی منزل کو پہنچتی ہیں۔ان فرط جذبات کا اظہار ادارہ نورالاسلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں کیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ انہیں یہ بات کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ انکے والدین نے قیام پاکستان کے لیے قربانیاں دیں مجھے والدین کی قربانیاں تقاضا کرتی ہیں کہ مادر وطن کی بہتری کے لیے کردار ادا کروں جو میں اپنی بساط کے مطابق کر رہا ہوں اسی طرح اگر ہر فرد اپنی ذاتی اصلاح کر کے ذاتیات سے نکل کر بحثیت قوم سوچنا شروع کر دے تو پاکستان تھوڑے عرصے میں ترقی کی بلندیوں کو چھو لے گا اس کے لیے ہمیں ملک میں اداروں کو مضبوط اور نظام عدل کو اسلامی تعلیمات کے عین مطابق نافذ العمل کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ ہماری دھرتی جلد ترقی کی منازل چھوتے ہوئے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑی ہو اور عالمی سطح پر پاکستان کا وہ مقام ہو جسکے ہم حقدار ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر