مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کے71ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تقریب کا انعقاد
مانچسٹر :پاکستان کے 71ویں یوم آزادی بارے ایک پروقار تقریب کا انعقاد پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں منعقد ہوئی ۔قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے جھنڈا لہرا کر آغاز کیا ۔نظامت کے فرائض مسز فضہ نیازی اور محمد شعیب نے سر انجام دے۔قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے صدر پاکستان ممنون حسین اور نگران وزیراعظم ناصر الملک کا پیغام پڑھ کر سنایا جسمیں اتحاد ایمان اور تنظیم پر زور دیا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی لارڈ مئیر آف مانچسٹر کونسلر جان ہیچن کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نوزائیدہ ملک ہے ہمارے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور دیگر شعبہء جات میں قریبی روابط ہیں ۔گریٹر مانچسٹر میں پاکستانی اور برطانوی کمیونٹی کے درمیان مضبوط تعلقات استوار ہیں ہم سب ایک دوسرے کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔ تقریب میں ممبرز یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹرسجاد حیدر کریم ، واجد خان ،ممبرزبرطانوی پارلیمنٹ افضل خان،فیصل رشید،ہائ شیرف روبینہ شاہ،مئیر آف اولڈہم کونسلر جاوید اقبال،کونسلر عتیق الرحمن ,چین کے سفیر زنگ ،پرتگال کے سفیر جارج کروز، فنلینڈ کے قونصل جنرل کرس راسٹرون ، ممبر برطانوی پارلیمنٹ جیف ، مئیر آف بلیک برن پیٹ ، بشپ آف مانچسٹر ڈیوڈ والکر ڈپٹی لارڈ مئیر پال گرفتھ ۔ بچوں نے لب پہ آتی ہے پہ پرفارم کر کے حاضرین کو محضوظ کیا اور خوب داد وصول کی یاد رہے کہ پچوں کی پرفارمنس کے پیچھے صابرہ اور عائشہ عمران کی انتھک محنت شامل تھی۔ ایفی کے و دیگر گلوکاروں نے ملی نغمات گا کر ماحول کو مذید گرما دیا ۔ پرچم کشائی کی تقریب میں شریک افراد کی تواضع دیسی ناشتہ سے کی گئ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر