مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا،21 اگست عیدالاضحٰی کا پہلا دن ہو گا
ریاض: سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا جس کے بعد اتوار 12 اگست یکم ذوالحجہ ہوگی جبکہ منگل21 اگست عیدالاضحٰی کا پہلا دن ہو گا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ پیر 20 اگست کو ادا کیا جائے گا اور منگل 21 اگست کو عیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی درخواست کی تھی۔مختلف ممالک میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا جس کے بعد ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی دارالسلام اور یونان میں چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں ہفتے کو چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد سرکاری طور پر اعلان کیا گیا کہ یکم ذوالحجہ 13 اگست بروز پیر اور عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔سعودی عرب نے پہلے ہی عید الاضحیٰ کے لیے 11 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے 5 یوم کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔