مقبول خبریں
وسط مدتی انتخابات کے سلسلہ میں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت کا کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ کا انعقاد
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد:عمران خان نے آبائی حلقے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تقریب حلف برداری میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا، کپتان نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کی منظوری بھی دے دی۔حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کی مشاورت جاری، عمران خان نے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کیا جائے گا۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کیلئے تین نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا نام بھی 48 گھنٹے میں فائنل ہوجائے گا۔ سردار حسنین بہادر دریشک، مخدوم ہاشم حمید اور میاں اسلم اقبال کے نام زیر غور ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں کپِل دیو اور نوجوت سنگھ سندھو کی شرکت کی تصدیق بھی کی۔دوسری جانب تحریک انصاف نے ملکی بہتری کیلئے مختلف شعبوں میں ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر عطا الرحمان اور عبدالرزاق داؤد کو مشیر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ عمران خان سے شعیب سڈل کی ملاقات بھی متوقع ہے۔ معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کی اور معیشت کی بحالی کے لیے تجاویز پیش کیں۔