مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تنگ نظری کی سیاست کی نہ اس پر یقین رکھتا ہوں، میرے حلقے کا ہر ووٹر میرا اثاثہ ہے: سجاد کریم
مانچسٹر ... یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اور پاکستان کے جی ایس پلس درجہ کے حصول کے سلسلے میں کامیابیاں میرا مقدر اسلئے بنیں کہ عوام کی طاقت میرے ساتھ تھی، میں کل بھی اپنی عوام کا جوابدہ تھا اور آج بھی ہوں۔ میں نے کبھی تنگ نظری کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی اس پر یقین رکھتا ہوں، میرے حلقے کا ہر ووٹر میرا اثاثہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار نارتھ ویسٹ سے ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد کی جانب سے منعقدہ ایک استقبالیہ میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کے امیج کو سربلند کرنے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں اور وہاں پر رہنے والوں میں ہر فرقہ اور مذہب رکھنے والے لوگ آپس میں نہایت محبت اتفاق ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں۔ تاہم بعض پاکستان دشمن قوتیں اور بیرونی خفیہ ہاتھ اندرونی سازشوں اور موقع پرستوں کو استعمال کرکے بدامنی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس سے پوری قوم کو باخبر رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ آئندہ انتخابات میں بھی آپ لوگ مجھے اسی طرح محبت سے نوازیں گے اور آئندہ سال ہونے والے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکر واپس یورپی پارلیمنٹ میں بھجوائیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین مسلم لیگ (ن) برطانیہ راجہ شریف آفتاب نے کہا کہ سجاد کریم کی پاکستان کی کھلی حمایت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔اس لیے مسلم لیگ (ن) برطانیہ اور پاکستانی حکومت ان کی مدد کرتی ہے اور انہیں ہمیشہ سے پاکستانی کمیونٹی کا ساتھ ملا ہے اور آئندہ بھی ملے گا۔ مسلم لیگ (ن) نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین نے کہا کہ سجاد کریم کی پاکستان کے وقار کو یورپی پارلیمنٹ میں بڑھانے کے لیے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم ان کی بھرپورحمایت کرتے ہیں ۔ اس موقع پر راجہ ثاقب، نائب صدر برطانیہ راجہ وحید حمید لہری، راجہ محمد اشفاق، راجہ شمیم، عمر حیات گوندل، محمد بلال، راجہ محمد سلیم، چوہدری محمد مشتاق، راجہ فیاض حسین، نوید گوندل اور دیگر موجود تھے۔