مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امان ماجد کا معذور افراد کیلئےچیریٹی کا کام سب کیلئےمشعل راہ ہے:مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان
راچڈیل :راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان نے برطانیہ کی چیریٹی عمان فاؤنڈیشن کے چیئرمین کو اپنے چیمبر میں دعوت دیکر انہیں مئیر کی منتخب کردہ جیریٹز میں معاونت و مدد کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر ان کا مذید کہنا تھا کہ امان ماجد نے جسمانی معذوری کو پس پشت ڈال کر معذور افراد کے لیے جو چیریٹی کا کام کیا ہے ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے اور وہ پچھلے چھ پرس سے جسطرح امان فاؤنڈیشن کو چلا رہے ہیں انکا جذبہ دیکھ کر مئیر کی منتخب کردہ چیریٹز کے لیے ان سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں جسطرح امان ماجد سب کے لیے رول ماڈل کی حثیت رکھتے ہیں ایسے ہی آگے بڑھ کر نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور مجھے انکی خدمات پر فخر ہے۔اس موقع پر امان ماجد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کی منتخب کردہ چیریٹز کے لیے فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں معذور اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنے پر دلی سکون اور اطمینان کے ساتھ خوشی ہوتی ہے۔یاد رہے کہ مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان نے امان ماجد کا نام ملکہ برطانیہ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے نامزد کیا ہے جو ایک بہت بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر