مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لالہ بابو علی اصغر کا آزاد کشمیر کے وزیر برائے شہری دفاع چوہدری مسعود خالد کے اعزاز میں استقبالیہ
راچڈیل :راچڈیل کی سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت بابو علی اصغر کی رہائش گاہ پر آزاد کشمیر کے وزیر برائے شہری دفاع چوہدری مسعود خالد کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ۔اس موقع پر چوہدری مسعود خالد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی سطح پربہت سے معاملات حل طلب ہیں چونکہ وہ اس وقت برطانیہ میں ہیں اس لیے پاکستان کے معاملات پر بات چیت کرنے کے پوزیشن میں نہیں ہیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان میں نئ حکومت کو بہت سے قومی معاملات کو آگے لیکر چلنا ہے اور پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں جیتنے والی جماعت کو انتخاباتی تحفظات کے باوجود پانچ سال تک کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کے درمیان فرد واحد کا رابطہ نہیں ہے اور پاکستان میں قائم ہونے والی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے روابط آئین وقانون کے تحت جاری رہیں گے۔آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی دو سال کارکردگی بارے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سال کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور ضلع میرپور میں جاری منصوبہ جات پر کام جاری ہےاسکے علاوہ میرپور چک ہریام پل اس سال کے آخر یا پھر 2019 کے شروع میں مکمل ہو جائے گا۔چوہدری مسعود خالد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر اور خصوصاً ضلح میرپور کی اہم شاہراہوں کے لیے فراغ دلی سے رقم فراہم کی اور ان منصوبہ جات پر اسی فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ کشمیریوں نے پاکستان کے لیے ہمیشہ قربانی دی ہے اور پاکستان میں منتخب ہونے والی نئ حکومت کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر آزاد کشمیر کی حکومت کو فنڈز فراہم کرنے چاہئے۔ تقریب میں مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی، چوہدری طارق، بابو لالہ علی اصغر،آفتاب ، چوہدری رشید چوہدری اسلم،خواجہ معروف،شعیب عابد اور خواجہ ساجد نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر