مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سعودی،کینیڈا سفارتی کشیدگی برقرار، ٹورونٹو کیلئے پروازیں بند، طلبہ کے وظائف معطل
ریاض: سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی برقرار ہے، سعودی ایئر نے ٹورونٹو کے لیے تمام پروازیں بند کر دیں۔ کینیڈا میں سکالر شپ پر پڑھنے والے طلبہ کے وظائف معطل کر کے انہیں کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔سعودی ائر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 13 اگست سے ٹورونٹو کے لئے تمام پروازیں بند کر دی جائیں گی، دوسری جانب سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا میں تمام سکالر شپ، تربیتی اور فیلو شپ پروگرام معطل کئے جا رہے ہیں اور یہ پروگرام کسی اور ملک منتقل کیے جائیں گے۔سعودی عرب اور کینیڈا میں سفارتی تنازع اس وقت شروع ہوا جب کینیڈین دارالحکومت اوٹاوا نے ریاض پر انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی خاتون ثمر بداوی اور دوسرے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔