مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان لورز گروپ کی طرف سے میاں اختر حیات کی جیت کی خوشی میں تقریب کا انعقاد
مانچسٹر :پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی دراصل مادر وطن کی غریب عوام کی ہے جو گزشتہ ستر سالوں سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین اور عوام کی توقعات کے واحد راہنما عمران خان کی بائیس سال کی جہد مسلسل ،جاگیرداری سرمایہ داری کے نظام کیخلاف ڈٹ جانے اور مستقل مزاجی کو بلاآخر شکست فاش ہوئ ہے اسی ہے یہ طاقتیں عمران خان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی اتنی خوفزدہ ہو گئیں ہیں کہ افراتفری اور جلد بازی میں بغلگیر ہو گئ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لورز گروپ کے چیئرمین آصف رشید بٹ، چوہدری عمر ریاض، چوہدری یاسر مہر، چوہدری نوید مہدی جورا، چوہدری بلال گجر نے پنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی 32 سے نو منتخب رکن اسمبلی میاں اختر حیات کولیاں کی جیت اور تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی کے موقع پر مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں رکھی گئی ایک تقریب کے موقع پر کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ شکست خوردہ عناصر خاندانی سیاست کا خاتمہ دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ہمارے راہنما عمران خان کو میاں اختر حیات جیسے اصول پرست،وضعدار ذاتی مفادات سے بالاتر لوگوں کا ساتھ ہے اور جب وہ اقتدار کی باگ ڈور سنبھالیں گے تو عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے تعلیم،صحت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کرپشن کے خاتمیں، قومی اداروں کو دوبارہ منافع بخش بنانیں، اہلیت وقابلیت قانون کی بالادستی کے لیے عملاً کام کریں گے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو وہ مقام دلائیں گے جو حقیقتاً ہمارے مادر وطن کا ہونا چاہیے تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آکر پی پی کے حلقہ 32 میں بسنے والے افراد کا کوئ بھی جائز اور قانونی کام رکا ہوا ہے تو وہ براہ راست میاں اختر حیات سے رابط کر سکتے ہیں یا پھر ان سے رابط کریں ضرور حل ہوں گے کیونکہ اب پاکستان میں حقیقی معنوں میں ایک ایسی جمہوری حکومت کا قیام عمل میں آنے والا ہے جنکی تمام تر ترجیحات اور توانائیوں کا مرکز پاکستان کی غریب عوام ہے۔تقریب میں گلوکار ایفی کے نے تحریک انصاف کے ترانے گا کر حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا جبکہ گلوکارہ شہزادی نے پرانے گیت گا کر خوب داد وصول کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر