مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آئین کی دفعہ35اے منسوخی کا منصوبہ،مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال،ایک اور شہید
سری نگر:بھارت کے آئین کی دفعہ 35- اے کی منسوخی کے بھارتی منصوبے اور تازہ شہادتوں کے خلا ف مقبوضہ کشمیرمیں دو روزہ ہڑتال کے پہلے دن مکمل ہڑتا ل کی گئی ۔ بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید اور دوسرے کو زخمی کر دیا ۔ ہڑتال کی اپیل مشترکہ آزادی پسند قیادت سید علی گیلانی ، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی جبکہ تاجر اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے بھی ہڑتال کی ۔ دو روزہ احتجاجی ہڑتال شروع ہونے پرسید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو اپنی رہائش گاہوں پر نظر بند رکھا گیا ۔محمد یاسین ملک ہفتہ کو ہی گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے ، ہڑتال کے باعث ریل سروسز بھی معطل کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ہندووں کی امرناتھ یاترا بھی عارضی معطل کر دی گئی ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں ہمہ گیر ہڑتال کے نتیجے میں معمول کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے ۔ ہڑتال پیر کو بھی جاری رہے گی ۔ ہڑتال کی وجہ سے تمام دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند اور ٹرانسپورٹ معطل رہی ۔سری نگر میں کشمیری عوام آج پیر کو اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے دفتر تک مارچ کر کے یاداشت پیش کریں گے ہڑتال کے موقع پر کئی شہروں میں شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ۔ ادھر جموں وکشمیر لبریشن کے وائس چیئرمین خواجہ سیف الدین ،ضلعی صدر بشارت نوری، ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت مرزا،محمد اقبال کشمیری رہنما لبریشن فرنٹ اور جعفر کشمیری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی آرٹیکل 35 اے کے خاتمے کی سازش روکنے کے لئے حکومت آزاد کشمیر اور پاکستان عالمی عدالت سے رجوع کرے اور بھارتی حکومت کو اس سازش سے باز رکھے 35 اے کا خاتمہ ریاستی شناخت کو ختم کردے گا اور بھارت کے شہریوں کو ریاست میں آباد ہونے کا حق حاصل ہو جائے جس سے ریاست کی مسلم اکثریت اقلیت میں تبدیل ہو جائے گی۔انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی طر ح آزاد کشمیر میں بھی 6اگست کو مکمل ہڑتال کی جائے اور آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بلا کر بھارتی حکومت کو اس اقدام سے باز رکھنے کے لیے قرارداد پاس کرے ۔دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک کشمیری شہید اور ایک زخمی ہوگیا،رواں ماہ کے پہلے 4 روز میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 12 ہوگئی،حریت رہنماوں کی نوجوانوں کی شہادت پر وادی میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی ۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے ۔ تازہ واقعے میں بھارتی دستے راشٹاریہ رائفل 58 نے گزشتہ شب ضلع رامبن کی تحصیل گول میں مقامی آبادی پر فائرنگ کی جس سے ایک کشمیری شہید ہوگیا۔شہید نوجوان کی شناخت محمد شفیع گجر کے نام سے ہوئی ہے ۔ زخمی نوجوان شکیل احمد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ دونوں نوجوان مویشیوں کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک تھے ۔ضلع رام بن کے ایس ایس پی موہن لال نے کہا ہے کہ کاروباری افراد پر فائرنگ اور جانی نقصان پر بھارتی فوج کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔