مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انجلینا جولی کے لئے "اعزازی آسکر ایوارڈ"
نیویارک ... ایشیا اور خاص طور پر افغانستان میں امن کی سفیر کے طور پر بے مثل خدمات سرانجام دینے پر معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی کو اعزازی آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جی ہاں یہ وہی انجلینا جولی ہیں جو پاکستان آئیں تو اس وقت کے وزیر اعظم نے تمام کام چھوڑ کر انہیں وقت دیا اور ان کے ہمراہ یادگار تصاویر بنوائی تھیں۔ گذشتہ روز اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹ اینڈ سائنسز کے سالانہ گورنرز ایوارڈز میں اعزازی آسکر سے نوازا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ ہدایتکار جارج لوکس سے وصول کیا اور ایوارڈ وصول کرتے وقت اشک بار نظر آئیں۔ یہ اعزازی آسکرایوارڈ تین دفعہ اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دینے والے68 سالہ اسٹیو مارٹن کو بھی ان کی صلاحیتوں کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔ ایجلینا جولی نے اس سے قبل فلم گرل انٹرپٹڈ میں اداکاری پر بہترین معاون اداکارہ کا آسکر حاصل کر چکی ہیں، جبکہ انہیں فلم چینج لنگ میں اداکاری پر بہترین اداکارہ کے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔