مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کا ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمائی کا فیصلہ
لاہور: بالی وڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کا شمار بھارت کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے تاہم وہ اب اپنے کیریئر میں کچھ اور ہی بننا چاہتی ہیں اور انھوں نے ہدایتکاری میں‌ قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے،اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ وہ ہدایت کارہ بننا چاہتی ہیں، تاہم ایسا ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایشوریا کا کہنا تھا کہ ’آج سے چند سالوں بعد، میں یقیناً ہدایت کارہ بن جاؤں گی، میرے تمام ہدایت کار اور ساتھی اداکار مجھے ایسا کرنے کو کہہ چکے ہیں، حتیٰ کہ ابھیشیک بچن نے بھی مجھ سے کہا کہ میں ڈائیریکٹر بن کر ضرور دیکھوں‘۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں جب کسی فلم کی ہدایات دوں گی، تو اپنا سارا وقت صرف اس فلم کو دوں گی، میں اپنے ہر کام کو پورا وقت دیتی ہوں‘۔ ایشوریا رائے کی ریلیز ہونے والی فلم ’فنے خان‘ میں اداکارہ کے ساتھ انیل کپور اور راج کمار راؤ نے کام کیا۔ اس حوالے سے ایشوریا کا کہنا تھا کہ ’فلم فنے خان میں میرے صرف 4 سینز ہیں، اس کے باوجود میں نے ہدایت کار اتل منجریکر سے اس کردار کو اچھی طرح سمجھا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ہدایت کارہ بننے میں ابھی وقت لگے گا، کیوں کہ انہیں اس وقت کافی اچھے سکرپٹس موصول ہورہے ہیں، جس میں وہ کام کریں گی۔ یاد رہے کہ فلم ’فنے خان‘ کے بعد ایشوریا کی اگلی فلم ’گلاب جامن‘ ہوگی۔ جس میں وہ اپنے شوہر اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔ فلم ’گلاب جامن‘ کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا، جس کی ریلیز اگلے سال متوقع ہے۔