مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان تحریک انصاف آج عمران خان کو باضابطہ وزیراعظم نامزد کرے گی
اسلام آباد: کپتانی کے بعد حکمرانی، پارلیمانی طاقت کے مظاہرے کیلئے پی ٹی آئی کی بڑی تیاری، آج اہم اجلاس ہوگا۔ عمران خان کو باضابطہ وزیراعظم کیلئے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے امیدواروں کے چناؤ کا بھی امکان ہے۔مرکز میں حکومت سازی، نمبر گیم پوری کرنے کے بعد پی ٹی آئی کا آج باقاعدہ اپنے پتے شو کرنے کا فیصلہ، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہو گا، جس کی قیادت عمران خان کریں گے۔ پارلیمانی پارٹی عمران خان کو باضابطہ وزیراعظم نامزد کرے گی۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کے ناموں پر غور ہوگا۔ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو وفاق اور صوبائی حکومتوں میں نمائندگی سمیت اہم فیصلوں کا بھی امکان ہے۔ پنجاب اور کے پی کے میں حکومت سازی کے امور سمیت بلوچستان میں شراکت اقتدار کے معاملات بھی اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔9 آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا اپنا انفرادی اسکور 125 ہو گیا ہے۔ فواد چودھری کہتے ہیں کہ اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو شامل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کا نمبر بڑھ کر 174 تک پہنچ چکا ہے جو مطلوبہ ہدف سے زیادہ ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بی این پی کی حمایت کے بعد 177 کا فگر حاصل کر لیں گے۔